پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہے،پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد خوش آئندہے، ٹیموں کو بہترین سیکیورٹی دیں گے،وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمدشاہ

ننکانہ صاحب ۔ 2 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمدشاہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہے،پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد خوش آئندہے کبڈی ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیموں کو بہترین سیکیورٹی دیں گے۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ …

ننکانہ صاحب ۔ 2 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر داخلہ اعجازاحمدشاہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہے،پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد خوش آئندہے کبڈی ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیموں کو بہترین سیکیورٹی دیں گے۔اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 5 فروری کو پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے،بھارتی افواج کئی دہائیوں سے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے اور گزشتہ 6 ماہ سے مسلسل کرفیو نے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں۔انہوں نے کہا کہپاکستان خطے میں قیام امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا، حکومت اور اتحادیوں میں کوئی اختلاف نہیں ہیں، اتحادیوں کے تمام تحفظات دور کئے جائیں گے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت نیجب اقتدار سنبھالا تو ملکی خزانہ خالی تھا،حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہے،انشاء اللہ آنے والا وقت ترقی اور خوشحالی کا ہو گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان پرامن اور کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے ،پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد خوش آئند ہے کبڈی ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیموں کو بہترین سیکیورٹی دیں گے۔