نویک جوکووچ نے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے آٹھویں بار آسٹریلین اوپن جیت لیا

میلبورن۔ 2 فروری (اے پی پی)عالمی نمبر دو نویک جوکووچ نے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے آٹھویں بار آسٹریلین اوپن چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، سرب ٹینس سٹار نے فیصلہ کن معرکہ میں آسٹریا کے ڈومنک تھیم کو شکست دے کر کیریئر کا 17 واں گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کیا، اتوارکو میلبورن پارک ایرینا میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر …

میلبورن۔ 2 فروری (اے پی پی)عالمی نمبر دو نویک جوکووچ نے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کرتے ہوئے آٹھویں بار آسٹریلین اوپن چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا، سرب ٹینس سٹار نے فیصلہ کن معرکہ میں آسٹریا کے ڈومنک تھیم کو شکست دے کر کیریئر کا 17 واں گرینڈ سلم ٹائٹل اپنے نام کیا، اتوارکو میلبورن پارک ایرینا میں کھیلے گئے مینز سنگلز مقابلوں کے فائنل میں عالمی نمبر دو سربیا کے نویک جوکووچ نے عالمی نمبر پانچ آسٹریا کے ڈومنک تھیم کو سخت مقابلے کے بعد 3-2 سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا، ان کی جیت کا سکور 6-4 ، 4-6 ، 2-6، 6-3 اور 6-4 رہا، جوکووچ کا یہ آٹھواں آسٹریلین اوپن جبکہ مجموعی طور پر 17واں گرینڈ سلم ٹائٹل ہے، انہیں سب سے زیادہ آٹھ بار آسٹریلین اوپن جیتنے کا اعزاز حاصل ہے جبکہ زیادہ گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے والوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔