اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ کے لئے 8کھلاڑیوںکو شارٹ لسٹ کر دیا ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ اتوار کو ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئے۔ٹرائلز میں ملک بھر سے 15 باصلاحیت کھلاڑیوں نے شرکت …
پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ کے لئے 8کھلاڑیوںکو شارٹ لسٹ کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 فروری (اے پی پی) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن نے ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپین شپ کے لئے 8کھلاڑیوںکو شارٹ لسٹ کر دیا ہے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے بتایا کہ اتوار کو ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ میں قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہوئے۔ٹرائلز میں ملک بھر سے 15 باصلاحیت کھلاڑیوں نے شرکت کی جن میں سے پہلے مرحلے میں8کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کر دیا ہے جن میں ہنزلہ، رضوان، رزاق، حبیب اللہ، محسن، فرمان، احمد زیب اور زین اللہ شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شارٹ لسٹ شدہ کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اتوار سے ہی اسلام آباد میں شروع ہو گیا ہے، تربیتی کیمپ میں سے ایونٹ کے لئے حتمی ٹیم کا انتخاب 16فروری کو کھلاڑیوں کے ٹرائلز کے بعد کیا جائے گا۔ ٹرائلز میں سے 6 باصلاحیت کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گے۔ کھلاڑیوں کے ٹرائلز تین رکنی کمیٹی جن میں نثار احمد، ہارون جنرل اور نزاکت علی شامل تھے نے لئے۔ واضح رہے کہ ایشین روڈ سائیکلنگ چیمپیئن شپ 25سے 30مارچ تک ملائیشیا میں کھیلی جائے گی۔








