پیرس ۔ 03 فروری (اے پی پی) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور آسٹریلین اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ نے ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال سے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن چھین لی، سپین کے رافیل نڈال ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے، سوئٹزرلینڈ …
ٹینس کی تازہ ترین عالمی رینکنگ

مزید خبریں
پیرس ۔ 03 فروری (اے پی پی) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جاری کردہ ٹینس کی تازی ترین عالمی رینکنگ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سربیا کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور آسٹریلین اوپن چیمپئن نوویک جوکووچ نے ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال سے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن چھین لی، سپین کے رافیل نڈال ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلے گئے، سوئٹزرلینڈ کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار اور سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلام چیمپئن راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر برقرار ہیں، آسٹریا کے ڈومینک تھیم کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے جبکہ روسی ٹینس سٹار ڈینیل مڈویڈوف کی ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے، خواتین کے سنگلز مقابلوں میں آسٹریلین اوپن ٹائٹل جیتنے کے بعد امریکن صوفیہ کینن 8 درجے ترقی کے بعد ساتویں نمبر پر پہنچ گئیںہیں، آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی میگا ایونٹ میں شکست کے باوجود پہلے نمبر پر قائم ہیں، سیمونا ہالپ ایک درجہ ترقی کے بعد دوسرے نمبر پر پہنچ گئیں، سرینا ولیمز نویں نمبر پر قائم، ناﺅمی اوساکا چھ درجے تنزلی کے بعد چوتھے سے دسویں نمبر پر چلی گئیں ہیں۔ آئی ٹی ایف کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین مینز رینکنگ کے مطاق سربیا کے ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے ہسپانوی ٹینس سٹار رافیل نڈال سے ایک مرتبہ پھر پہلی پوزیشن چھین لی ہے، سپین کے رافیل نڈال ایک درجہ تنزلی کے بعد پہلے سے دوسرے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ سوئس سٹار اور سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلام ٹائٹلز کے فاتح راجر فیڈرر تیسرے نمبر پر قائم ہیں۔ آسٹریا کے ڈومینک تھیم ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ روس کے ڈینیل مڈویڈوف ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں، یونان کے سٹیفانوس چھٹے، جرمنی کے الیگزینڈر زویرو ساتویں، اٹلی کے میٹو بریٹینی کو آٹھویں نمبر پر برقرار رکھا گیا ہے، فرانس کے گیل مونفلس اور بیلجیئم کے ڈیوڈ گوفن ایک ایک درجہ ترقی کے بعد بالترتیب نویں اور دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں، اٹلی کے فابیو فوگنینی ایک درجہ ترقی کے بعد 12 ویں سے 11 ویں نمبر پر پہنچ گئے، سپین کے روبرٹو بٹسٹا تین درجے تنزلی کے بعد نویں سے 12 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ سوئس سٹین وارینکا تین درجے ترقی کے بعد 15ویں سے 13 ویں نمبر پر پہنچ گئے۔ ارجنٹائن کے ڈیگو سچوارٹزمین 14 ویں نمبر پر برقرار ہیں۔ روس کے آندرے روبلو ایک درجہ ترقی کے بعد 16 ویں سے 15 ویں نمبر پر پہنچ گئے، کینیڈین ڈینس شاپووالو تین درجے تنزلی کے بعد 13 ویں سے 16 نمبر پر چلے گئے۔ روس کے کرین خچانوف 17 نمبر پر قائم ہیں، امریکہ کے جان اسنر ایک درجہ ترقی کے بعد 19 ویں سے 18ویں نمبر پر پہنچ گئے، فرانس کے بنوئٹ پائیر دو درجے ترقی پاکر 21 ویں سے 19 ویں نمبر پر پہنچ گئے، آسٹریلیا کے نک کرگیوس 6 درجے ترقی پاکر 26 ویں سے 20 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ جاپان کے کی نیشیکوری کی تینزلی کا سلسلہ برقرار ہے اور وہ 8 درجے تنزلی کے بعد 18 ویں سے 26 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ برطانوی ٹینس سٹار اور اولمپک چیمئن اینڈی مرے تازہ ترین درجہ بندی کے مطابق 128 سے 127 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ ادھر ویمنز سنگلز میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی میگا ایونٹ میں شکست کے باوجود پہلے نمبر پر براجمان ہیں، رومانیہ کی سیمونا ہالپ ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے سے دوسرے نمبر پر چلی گئیں ہیں، جمہوریہ چیک کی کیرولینا پالیسکووا ایک درجہ تنزلی کے بعد دوسرے سے تیسرے نمبر پر چلی گئیں ہیں، یوکرائن کی الینا سویٹولینا ایک درجہ ترقی کے بعد پانچویں سے چوتھے نمبر پر پہنچ گئیں ہیں، سوئس سٹار بلیندا بنکک دو درجے ترقی پاکر ساتویں سے پانچویں نمبر پر پہنچ گئیں، کینیڈین بیانکا اینڈرس کیو چھٹے نمبر پر قائم ہیں، امریکی ٹینس اور آسٹریلین اوپن ویمنز سنگلز چیمپئن صوفیہ کینن نے لمبی چھلانگ لگائی ہے اور وہ 8 درجے ترقی پاکر 15 ویں سے 7 ویں نمبر پر پہنچ گئیں ہیں، ہالینڈ کی کیکی برٹنز دو درجے ترقی کے بعد دسویں سے آٹھویں نمبر پر پہنچ گئیں، امریکہ کی سابق عالمی چیمپئن سرینا ولیمز نویں نمبر پر ہیں، جاپان کی ناﺅمی اوساکا کی مسلسل تنزلی کا سلسلہ جاری ہے اور وہ میگا ایونٹ میں شکست کے بعد چھ درجے تنزلی کے بعد چوتھے سے دسویں نمبر پر چلی گئیں ہیں۔ جمہوریہ چیک کی پیٹرا کویٹووا تین درجے تنزلی کے بعد آٹھویں سے 11 ویں نمبر پر چلی گئیں ہیں، اسی طرح امریکا کی میڈیسن کیز ایک درجہ تنزلی کے بعد 11ویں سے 12 ویں، بیلا روس کی آریانا سابالینکا ایک درجہ تنزلی کے بعد 12ویں سے 13 ویں،برطانوی جاہانا کونٹا ایک درجہ تنزلی کے بعد 13ویں سے 14ویں، کروشا کی پیٹرا مارٹک ایک درجہ تنزلی کے بعد 14ویں سے 15 ویں نمبر پر چلی گئیں ہیں۔ سپین کی گاربین موگوروزا نے بھی لمبی چھلانگ لگائی ہے اور وہ 16 درجے ترقی پاکر 32 ویں سے 16 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں، اسی طرح امریکا کی سابق عالمی چیمپئن اور عالمی نمبر ایک وینس ولیمز اور روسی ٹینس کوئین ماریہ شیراپووا کی تنزلی کی سلسلہ جاری ہے، امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز 11 درجے تنزلی کے بعد 55 سے 66ویں نمبر پر چلی گئیں ہیں جبکہ روسی ٹینس سٹار میگا ایونٹ کے ابتدائی راﺅنڈ میں ہی ہار کر باہر ہوگئیں تھیں وہ مسلسل تنزلی کے بعد 200 سے بھی نیچے چلی گئیں ہیں۔








