اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے8 رکنی سنٹرل فنانس بورڈ تشکیل دےدیا۔ یہ بورڈ پیر کو پارٹی چیئرمین وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے تشکیل دیا گیا۔ اس سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اﷲ خان نیازی کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق 8 رکنی سنٹرل فنانس بورڈ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق، پاکستان …
پاکستان تحریک انصاف نے8 رکنی سنٹرل فنانس بورڈ تشکیل دےدیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 3 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف نے8 رکنی سنٹرل فنانس بورڈ تشکیل دےدیا۔ یہ بورڈ پیر کو پارٹی چیئرمین وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے تشکیل دیا گیا۔ اس سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اﷲ خان نیازی کی جانب سے جاری ایک نوٹیفکیشن کے مطابق 8 رکنی سنٹرل فنانس بورڈ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق، پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عامر محمود کیانی، سیکرٹری فنانس سراج احمد، سینئر نائب صدر ارشد داد، ارباب شیر علی، نسیم الرحمن، عاطف خان اور جمال انصاری شامل ہیں۔








