راولپنڈی 03فروری(اے پی پی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام”سمارٹ ٹیکنالوجی نمائش و کانفرنس “ کا افتتاح کردیا گیا ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کی شکایات کے ازالے کے لئے جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے، کاروباری لاگت کم کرنے کے لئے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لئے کوششیں جاری ہیں …
چوہدری محمد سرور کا راولپنڈی میں آر سی سی آئی کی ”سمارٹ ٹیکنالوجی نمائش و کانفرنس “ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
راولپنڈی 03فروری(اے پی پی)راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام”سمارٹ ٹیکنالوجی نمائش و کانفرنس “ کا افتتاح کردیا گیا ۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کی شکایات کے ازالے کے لئے جامع منصوبے پر عمل پیرا ہے، کاروباری لاگت کم کرنے کے لئے گیس اور بجلی کی قیمتوں میں توازن برقرار رکھنے کے لئے کوششیں جاری ہیں ،عوام کو درپیش پریشانی بارے حکومت کوسخت تشویش ہے۔ گورنر پنجاب نے کہاکہ آن لائن کاروبار میں مصروف افراد کے فری لانسرز کے لئے اکاو¿نٹ کھولنے اور ادائیگی کے حل میں آسانی فراہم کرنے کے لئے گورنر آفس اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ساتھ بھی بات چیت کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کاروباری معاملات پر کاروباری برادری سے مشاورت اور بات چیت کے ذریعے آگے بڑھ رہے ہیں، ایسی مشاورت فیصلے کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے، ری فنڈز کے حوالے سے وزیراعظم نے خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں۔انہوں نے کانفرنس اور نمائش کے انعقاد پر آر سی سی آئی کی تعریف کی اور چیمبر سے بھی کہا کہ وہ ٹیکس سے متعلق معاملات اور دیگر امور سے متعلق اپنی تجاویز کو ان کے دفتر بھیجیں جس پر ترجیح دی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ معیشت ایک مشکل دور سے گزر رہی ہے اور مشاورت اور قریبی رابطوں میں اضافے کے ذریعے حکومت اس اہم مسئلے خاص طور پر افراط زر کا خاتمہ کرے گی۔ قبل ازیں صدر آر سی سی آئی صبور ملک نے آئی ٹی کانفرنس اور ایکسپو کے بارے میں مختصر تعارف پیش کیا اور شرکاءکو ملک میں آئی ٹی کمپنیوں کو درپیش مسائل اور چیلنجوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے راولپنڈی میں پنجاب ہاو¿س سے منسلک انیکسی میں آئی ٹی پارک اور یونیورسٹی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے پٹرولیم کی قیمتوں اور شرح سود کو کم کرنے کے ذریعے مہنگائی کو کم کرنے پر بھی زور دیا۔صبور ملک نے کہاکہ اس ایکسپو کا سب سے بڑا مقصد بزنس کمیونٹی کو جدید رجحانات سے آگاہی اور تجارت کو فروغ دینے میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دینا ہے ۔بعد ازاں گورنرپنجاب نے نمائش میں اسٹالوں کا دورہ کیا اور روبوٹکس ، مصنوعی ذہانت اور طبی سامان اور ڈیجیٹل حل پر مبنی کاموں کی تعریف کی۔








