سندھ کے عوام کے مسائل کے حل میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی شرکت ناگزیر ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ ملاقات میں گفتگو

کراچی ۔ 3 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کے مسائل کے حل میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی شرکت ناگزیر ہے۔ پیر کو انہوں نے گورنر ہاﺅس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صوبہ میں کئی فلاحی منصوبے شروع کئے گئے ہیں اور اس …

کراچی ۔ 3 فروری (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کے مسائل کے حل میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کی شرکت ناگزیر ہے۔ پیر کو انہوں نے گورنر ہاﺅس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے صوبہ میں کئی فلاحی منصوبے شروع کئے گئے ہیں اور اس مقصد کیلئے وفاقی حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے۔ انہوں نے ملاقات میں وفاقی حکومت کے تعاون سے سندھ کیلئے شروع کئے جانے والے ترقیاتی منصوبوں، معیشت کے استحکام کیلئے اقدامات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل کیلئے ترجیحی منصوبوں پر عملدرآمد کو بھی زیر بحث لایا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں سندھ کے عوام کی ترقی و خوشحالی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کو درپیش مسائل کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جا سکتا ہے۔