اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ انشاء اللہ سحر طلوع ہونے والی ہے' کشمیریوں کو آزادی مل کر رہے گی' آسیہ اندرابی جیسی مائیں ' بہنیں اور بیٹیاں قوم کا فخر ہوتی ہیں' جب بھی کشمیر' عالم اسلام اور پاکستان کے تحفظ کی بات آئے گی پوری قوم متحد ہوگی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں کشمیر …
کشمیریوں کو آزادی مل کر رہے گی’ جب بھی کشمیر’ عالم اسلام اور پاکستان کے تحفظ کی بات آئے گی پوری قوم متحد ہوگی’ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ انشاء اللہ سحر طلوع ہونے والی ہے’ کشمیریوں کو آزادی مل کر رہے گی’ آسیہ اندرابی جیسی مائیں ‘ بہنیں اور بیٹیاں قوم کا فخر ہوتی ہیں’ جب بھی کشمیر’ عالم اسلام اور پاکستان کے تحفظ کی بات آئے گی پوری قوم متحد ہوگی۔ منگل کو قومی اسمبلی میں کشمیر کے حوالے سے جاری بحث میں حصہ لیتے ہوئے چوہدری فواد حسین نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کہا گیا کہ ہم پاکستان کو دس دن میں ملیا میٹ کردیں گے، بھارتی وزیراعظم ایسی بات نہ کریں ہم نے بھارتی جارحیت کا دن کی روشنی میں ایسا جواب دیا کہ ہماری چائے کی گرمائش آج بھی بھارت میں محسوس کی جاتی ہے، ہم سربکف ہیں، ہم نے تین جنگیں لڑی ہیں، بھارتی وزیراعظم ایک شدت پسند ہے، اگر بھارت امن نہیں چاہتا تو ہمیں لڑنا بھی آتا ہے، اس دفعہ اگر بھارت نے کوئی غلطی کی تو اس دفعہ اسے چائے کی جگہ کچھ اور ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کے ساتھ ساتھ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ جو برتائو ہو رہا ہے اس پر بھی ہمارا دل رو رہا ہے، قائداعظم محمد علی جناح کا بیانیہ آج سچ ثابت ہوگیا ہے، بھارت میں فریزر میں گوشت رکھنے پر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، بھارتی اقدامات قابل مذمت ہیں، 200 دن سے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ بند ہے، ساری کشمیری قیادت جیلوں میں بند ہے۔ بھارت میں حبیب جالب اور فیض کو گنگنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم خواجہ آصف کی بات کا جواب نہیں دیں گے، ویسے بھی وہ وزارت عظمیٰ کے نئے نئے امیدوار ہیں، میں ان کو بتانا چاہتا ہوں کہ عمران خان ہی وزیراعظم رہیں گے








