اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کوالا لمپور کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم مہاتیر محمد اور وزیراعظم عمران خان مل کر دونوں ممالک کے درمیان دوستی، اعتماد، محبت، تعاون اور اشتراک عمل کا نیا باب لکھ رہے ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس …
وزیراعظم عمران خان اور وزیراعظم مہاتیر محمد مل کر دونوں ممالک کے درمیان دوستی، اعتماد، محبت، تعاون اور اشتراک عمل کا نیا باب لکھ رہے ہیں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کوالا لمپور کا دورہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، وزیراعظم مہاتیر محمد اور وزیراعظم عمران خان مل کر دونوں ممالک کے درمیان دوستی، اعتماد، محبت، تعاون اور اشتراک عمل کا نیا باب لکھ رہے ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ دوستی، اعتماد اور محبت پاکستان اور ملائیشیاء کے درمیان ترقی اور خوشحالی کا نیا دروازہ ثابت ہو گی۔ دونوں وزراء اعظم امت مسلمہ اور اسلام کے ترجمان بن کر دنیا میں ابھرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیاء کے عوام سمیت پوری امت مسلمہ کے لئے یہ دوطرفہ اشتراک عمل خوشخبری کے مترادف ہے۔








