وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے

کوالالمپور۔ 4 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔ ملائیشیا کے وزیر خارجہ دتوسیف الدین اور وزیر دفاع محمد صابو نے کوالالمپور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے بنگا رائیہ کمپلیس پر وزیر اعظم عمران خان کو الوداع کیا۔ وزیراعظم نے دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات …

کوالالمپور۔ 4 فروری (اے پی پی)وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کا 2 روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو گئے۔ ملائیشیا کے وزیر خارجہ دتوسیف الدین اور وزیر دفاع محمد صابو نے کوالالمپور کے بین الاقوامی ہوائی اڈے بنگا رائیہ کمپلیس پر وزیر اعظم عمران خان کو الوداع کیا۔ وزیراعظم نے دورے کے دوران ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد سے ون آن ون ملاقات کی جس کے بعد دونوں ممالک کے مابین وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔ بعد ازاں دونوں رہنماﺅں نے مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے دورے کے دوران انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس اسلامک سٹڈیز میں علاقائی امن و استحکام کے لئے وژن سے متعلق فورم سے خطاب بھی کیا۔ وزیر اعظم کے دورے کے دوران دونوں ملکوں کے دوران ملزمان کی حوالگی کے معاہدہ سمیت تین معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے۔