اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت داخلہ کیلئے 15 کروڑ 32 لاکھ کی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی۔ وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت منگل کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کیلئے 15 کروڑ 32 لاکھ کی گرانٹ کی منظوری دی، یہ گرانٹ ڈی …
ا قتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس ، وزارت داخلہ کیلئے 15 کروڑ 32 لاکھ کی گرانٹ منظور

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزارت داخلہ کیلئے 15 کروڑ 32 لاکھ کی گرانٹ کی منظوری دیدی گئی۔ وزیراعظم کے مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ کی زیر صدارت منگل کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کیلئے 15 کروڑ 32 لاکھ کی گرانٹ کی منظوری دی، یہ گرانٹ ڈی سی اسلام آباد کی وساطت سے ایف 8 کچہری کے متاثرین کے ورثاءکو دی جائے گی۔ای سی سی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پاکستان پوسٹل انشورنس کو پبلک لمیٹڈ کمپنی بنانے کی بھی منظوری دے دی ہے، پاکستان پوسٹل انشورنس کے لئے 70 کروڑ کا پیڈ اپ کیپٹل منظور کیا گیا جو پاکستان پوسٹل انشورنس کو منتقل کردیا جائے گا۔ منظوری کے بعد پوسٹل لائف انشورنس سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ریگولیٹری فریم ورک کے تحت آجائے گا۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات کے تحت ڈیجیٹل میڈیا ونگ بنانے کی منظوری دی گئی،یہ ونگ حکومت کے ترقیاتی ایجنڈے کے خلاف جعلی اور گمراہ کن خبروں کو کاﺅنٹر کرے گا۔ ڈیجیٹل ونگ کی تشکیل کیلئے وزارت اطلاعات اپنے دستیاب فنڈز استعمال کرے گی۔اجلاس میں برآمدی یونٹس کی برآمدات پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی چھوٹ کیلئے ایس آر او میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی۔ ای سی سی نے سیسنا طیارے کی مرمت کیلئے 3 کروڑ 15 لاکھ روپے کے مساوی زرمبادلہ وزارت داخلہ سے لیکر وزارت دفاع کو منتقل کرنے کی بھی منظوری دی۔ای سی سی کے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے قومی فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ ، ریلوے ، توانائی ، نجکاری اور مختلف وزارتوں کے دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔








