معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی میڈیا کو بریفنگ

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کشمیر کو پاکستان کا دفاعی حصار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لئے ہر سال کی طرح پاکستان کے 22کروڑ عوام (کل) کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکرینگے، وفاقی دارالحکومت میں خواتین اور بچے مقبوضہ کشمیر می ظلم و بربریت کا شکار …

اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کشمیر کو پاکستان کا دفاعی حصار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے کے لئے ہر سال کی طرح پاکستان کے 22کروڑ عوام (کل) کشمیریوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہارکرینگے، وفاقی دارالحکومت میں خواتین اور بچے مقبوضہ کشمیر می ظلم و بربریت کا شکار ہونے والی خواتین اور بچوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے دفتر میں قرارداد جمع کرائیں گے، ملک بھر میں انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنا کر دنیا کو پیغام دیا جائے گا کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ ہیں ، وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کے وکیل ،سفیر بن کر اقوام متحدہ سمیت ہر عالمی فورم پر مقدمہ لڑ رہے ہیں، پہلی مرتبہ یورپین پارلیمنٹ، برطانیہ، فرانس کی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوئی ، کشمیریوں نے اپنے خون اور ملائشیاءنے اپنی معیشت کو داﺅ پر لگا کر کشمیریوں کی جدوجہد کے لئے جو تاریخ رقم کی ہے دنیا میں کوئی مثال نہیں ملتی، پاکستان خطے میں نیا اتحاد بنانے نہیں جارہا ،او آئی سی کے ممالک کو یکجا کرنے جارہا ہے اگر کئی کسی کو دوسرے کے حوالے سے غلط فہمیاں ہیں انھیں ختم کرنے کے لئے پاکستان کردار ادا کررہا ہے ۔وہ منگل کو پی آئی ڈی میں میڈیا کو بریفنگ دے رہیں تھیں ۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کشمیریوں کی طاقتور آواز اور حقوق کی جدوجہد کو دنیا بھر تک پہچانے کے لئے (کل) بدھ کو مختلف پروگرامات ترتیب دیئے گئے ہیں ، ہر شہر ،قریہ قریہ ،گاﺅں گاﺅں ،وفاقی اور صوبائی اداروں میں مختلف تقاریب منعقد ہونگی، تمام ادارے اور سول سوسائٹی یکجا ہو کردنیا کو ایک ہی پیغام دینے جارہے ہیں کہ کشمیریوں کے دکھ درد اور انکے حق کے لئے ان کے ساتھ ہیں، پوری دنیا کے لئے واضح پیغام ہوگا کہ پاکستان کشمیریوں کے حقوق کا نگہبان اور پاسبان ہے ،کوئی کشمیریوں کو انکے حق خودد ارادیت کے حصول سے نہیں روک سکتا اور نہ بھارت کی کوئی بھی ریاستی دہشت گردی کی کارروائی انھیں اس حق سے محروم کرسکتی ہے ۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پورے پاکستان کے عوام جہاں جہاں پر بستے ہیں ان کے دل کشمیریوں کے ساتھ ڈھڑکتے ہیں، پاکستان کا اپنا وجود کشمیر کے بغیر نامکمل ہے، قائداعظم محمد علی جنا ح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا ،آج ہماری اسی شہ رگ سے خون رس رہا ہے، ہر سال 5فروری کو پاکستان دنیا کے ضمیر کو جھنجھوڑنے اور کشمیر کاز کو اجاگر کرنے کے لئے ملک گیر سطح پر یوم یکجہتی کشمیر مناتا ہے ، (کل) بدھ کو ملک بھر میں مائیں ، بہنیں ،بیٹیاں ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیری ماﺅں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دنیا کو پیغام دیں گی کہ دنیا ان کی عصمت دری ،حرمت کی پامالی اور انکے ساتھ ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر روکے ، اس سلسلے میں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کے سامنے اسلام آباد میں رہنے والی ہماری مائیں ،بہنیں اور بیٹیاں جن کا زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق ہے بھرپور شرکت کر کے ثابت کرینگی کہ یہ مسئلہ ہمارا اپنا مسئلہ ہے ۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملک بھر کی سول سائٹی ، خواتین اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ صبح ساڑھے 10بچے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنانے اور یاداشت جمع کرانے کے لئے فارن آفس کے باہر پہنچیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کشمیریوں کا وکیل اور سفیر بن کر وعدے پر عمل کررہے ہیں کل انہی کی ترجمانی کراتے ہوئے قرارداد اقوام متحدہ کے ادارے میں جمع کرائی جائے گی ، خواتین کا ٹھاٹھے مارتا سمندر عالمی برادری کے ضمیر کو جھنجھوڑنے اور کشمیریوں کے زخم پر مرہم رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ (کل) بدھ کو ہمارے بچے مقبوضہ کشمیر میں سکولوں سے محروم بچوں کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھتے ہوئے ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرینگے ، بچے اپنے کشمیری بچوں کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے ہوئے قرارداد جمع کرائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ امہ کو اتحاد کی ضرورت ہے ایسے میں وزیراعظم عمران خان کا دورہ ملائیشیا انتہائی اہم ہے اس دورہ میں دوطرفہ تعلقات ،خطے اور امہ سے جڑے مسائل پر بات ہوئی ہے ،کشمیر کے حوالے سے امہ کا کردار اور یکجا آواز کے لئے کوشیشں کیں جارہیں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میری فلسطین کے سفیر سے بھی ملاقات ہوئی ہے اور انہوں نے کشمیر کے ساتھ ساتھ فلسیطن کے مسئلے کے لئے آواز بلند کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور انکی حکومت کا شکریہ ادا کیا ، فلسیطن کے سفیر نے بتایا کہ پاکستان میں آج یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر فلسطین کی ڈپلومیٹک کور بھی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکہجتی کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کرینگی۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رواں ماہ کے وسط میں ترک صدر نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے ، جس سے وزیراعظم عمران خان کے اسلام کے تشخص ،وقار کے لئے جاری جدوجہد کو مزید تقویت ملے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 5فروری کشمیریوں سے یکجہتی دن ہے اور دنیا کو ہر سال واضح پیغام دیتا ہے، اس سال یوم یکجہتی کشمیر اس لئے مختلف ہے کہ پاکستان نے دنیا کے ہر پلیٹ فارم پر جہاں بھارت نے منفی بیانیہ شروع کیا تھا وہاں پرمسئلہ کشمیر کو اجاگر اور بھارتی دہشتگردی کو بے نقاب کیا ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر دونوں ایٹمی ممالک کے مابین فلیش پوائنٹ ہے ، پاکستان ،بھارت کے سیاہ قوانین کے ذریعے کشمیریوں کو غلام بنانے اورپیدائشی بنیادی حق چھیننے کی کسی صورت اجازت نہیں دے گا ، پاکستان اس کے لئے ہر حد تک جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریکوں کو ایک دم پھل نہیں ملتا اس کے لئے طویل جدوجہد ہوتی ہے کشمیریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اتنی قربانیوں کے بعد ان بھی کے حوصلے چٹھان کی طرح مضبوط ہیں ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ جب کاز کی بات ہو تو اقتصادی معاملات اورذات پیچھے رہ جاتی ہے، مہاتیر محمد اور انکی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں امہ کے کاز پر اپنا کاروباری مفاد قربان کیا یہ ہم پر اور کشمیریوں پر قرض ہے اس کوشش کا دل کی اتھاہ گہرائیوں کا خیر مقدم کرتے ہیں ،بڑے مقاصد کے لئے قربانیاں دینے والی قومیں تاریخ میں سنہرے حروف میں لکھے جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان (کل) بدھ کو مظفر آباد کا دورہ کرینگے آزاد و جموں کشمیر اسمبلی سے خطاب ،حریت قیادت سے ملاقاتیںبھی کرینگے اور یہ پیغام دیں گے کہ پاکستان سیسہ پلائی دیوار کی طرح کشمیر کے ساتھ کھڑا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی ذمہ داری اور فرض ہے کہ جو قراردادیں منظور کی ہیں اور جو فیصلے کیے ہیں ان کو کو پورا کرے ،ماضی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کشمیر کا مسئلہ نہیں تھا لیکن اس مرتبہ یہ نمایاں تھا یہ ہی قیادت کی دیانتداری اور وکالت کو ثابت کرتا ہے ،وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو سرد خانے سے نکال کراقوام متحدہ کی اہم کمیٹیوں میںلانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں