اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان کے دورہ ملائیشیا کے دوران اہم ترین پیشرفت کے طور پر پاکستان اور ملائیشیا کی حکمران جماعتوں کے مابین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور ملائیشین یونائیٹیڈ انڈیجینس پارٹی کے مابین تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اورملائیشین یونائیٹڈ انڈیجینس پارٹی کی …
پاکستان تحریک انصاف اور ملائیشین یونائیٹیڈ انڈیجینس پارٹی کے مابین تعاون کا معاہدہ طے پا گیا،حکمران جماعتیں اعلیٰ ترین سطح پر روابط کے مستقل قیام پر متفق ہو گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 4 فروری (اے پی پی) وزیراعظم پاکستان کے دورہ ملائیشیا کے دوران اہم ترین پیشرفت کے طور پر پاکستان اور ملائیشیا کی حکمران جماعتوں کے مابین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف اور ملائیشین یونائیٹیڈ انڈیجینس پارٹی کے مابین تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اورملائیشین یونائیٹڈ انڈیجینس پارٹی کی جانب سے سیکرٹری جنرل مرزوکی یحییٰ نے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان اور ملائیشیاءکے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد بھی موجود تھے۔ منگل کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور ملائیشیاءکی حکمران جماعتیں اعلیٰ ترین سطح پر روابط کے مستقل قیام پر متفق ہو گئی ہیں۔ دونوں جماعتوں کے مابین اعلیٰ سطحی وفود کے تبادلوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر دونون جماعتوں کے مابین تعاون و اشتراک آگے بڑھایا جائے گا۔ سماجی سطح پر علوم و تجربات کے تبادلے کیلئے بھی مشترکہ اقدامات اٹھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ دونوں جماعتوں کے مابین مشترکہ پروگراموں کے اہتمام پر بھی مکمل اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان اور ڈاکٹر مہاتیر محمد کی جانب سے پاکستان اور ملائیشیاءکی حکمران جماعتوں کے مابین معاہدے پر نہایت مسرت و اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف اور برساتو کے مابین تعاون و اشتراک کے حوالہ سے نہایت گرمجوشی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا ہے۔








