لاہور۔5فروری(اے پی پی )یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پریہاں فیصل چوک میں عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزرائ، اراکین صوبائی اسمبلی ،تحریک انصاف کے رہنماﺅں،کارکنوںاور شہریوںکی بڑی تعداد نے کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا اور بھارتی بربریت اور مودی سرکار کے مظالم پر بھرپور احتجاج کیا گیا۔ ہزاروں افراد نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا کر اجتماع میں شرکت کی۔فضا ”پاکستان زندہ …
کشمیری بہت جلد اپنی جدوجہد میں سرخرو ہوں گے،کشمیر اور پاکستان کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا خطاب

مزید خبریں
لاہور۔5فروری(اے پی پی )یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پریہاں فیصل چوک میں عوامی اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار،صوبائی وزرائ، اراکین صوبائی اسمبلی ،تحریک انصاف کے رہنماﺅں،کارکنوںاور شہریوںکی بڑی تعداد نے کشمیریوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہارکیا اور بھارتی بربریت اور مودی سرکار کے مظالم پر بھرپور احتجاج کیا گیا۔ ہزاروں افراد نے پاکستان اور کشمیر کے پرچم اٹھا کر اجتماع میں شرکت کی۔فضا ”پاکستان زندہ باد“ اور ”کشمیر بنے گا پاکستان“ کے نعروں سے گونجتی رہی۔ پاکستان اور کشمیر کے ترانے بجائے گئے- بعد ازاں سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی-کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی کامیابی اور بھارتی تسلط کے خاتمے کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔خطیب بادشاہی مسجد مولانا عبدالخبیر آزاد نے دعا کرائی- وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یوم یکجہتی کشمیر کو ہر سطح پر بھرپور طریقے سے منایا جارہا ہے اوریوم یکجہتی کشمیر منانے کا مقصد ہندوستان کا اصل مکروہ چہرہ دنیا کو دکھاناہے- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے لاک ڈاﺅن کو 185 دن گزر چکے ہیں-معصوم نہتے کشمیریوں پر ہونے والے ظلم پر پورا پاکستان سراپا احتجاج ہے-دنےا بھر مےں سب سے بڑی جمہورےت کہلانے والے بھارت نے مقبوضہ کشمےر مےں جمہوری اقدار کا خون کےا۔ بھارتی آئےن مےں کشمےر کی منفرد حےثےت کے ضامن آرٹےکل 370اور35Aکو ختم کرکے بھارت نے دنےا بھر مےں اپنا جمہوری اور سےکولر تشخص بری طرح مجروح کیاہے۔پاکستانی قوم نے آج دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کے ساتھ ہے۔ پاکستان اور کشمیر ایک تھے، ہیں اور رہیں گے۔ ہزاروں لوگوں کا پرامن احتجاج مودی سرکار کیلئے نوشتہ دیوار ہے۔ انشاءاللہ کامیابی کشمیری عوام کا مقدر بنے گی۔ وزیراعظم عمران خان نے بہادری ،جرات اور دلیل کے ساتھ کشمیر کا مقدمہ لڑا ہے- پاکستان کی تاریخ میں کسی لیڈر نے اس طرح کشمیر کا مقدمہ نہیں لڑا جس طرح وزیراعظم عمران خان نے کشمیریو ںکے حق میں آواز اٹھائی ہے-انہوں نے کہاکہ قائداعظمؒ نے کہاکہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے- ہم کشمیر کاز سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے-پہلے بھی کشمیر یوں کے ساتھ کھڑے تھے،اب بھی ساتھ ہیں اورہمیشہ ساتھ رہیں گے-کشمیریوں کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے -کشمےری بہت جلد اپنی جدوجہد میں سرخرو ہوں گے- ہمارے دل کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں- لاہور کا کشمیر کے ساتھ خصوصی رشتہ ہے-کشمیر اور پاکستان کا رشتہ کوئی نہیںتوڑ سکتا-تقریب سے پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز چوہدری ،ظہیر عباس کھوکھراورممبر قانون سا ز اسمبلی آزادکشمیر غلام محی الدین دیوان نے بھی خطاب کیا-تقریب میں صوبائی وزراءراجہ بشارت، فیاض الحسن چوہان، اراکین پنجاب اسمبلی عظمی کاردار ، مسرت جمشید چیمہ، سعدیہ سہیل، ندیم بارا، مہندر پال سنگھ،چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریز ،تحریک انصاف کے رہنماﺅں علی امتیاز وڑائچ، عامر گجر، میاں اکرم عثمان ، مہر واجد، اعجاز ڈیال، شعیب صدیقی اور دیگر نے شرکت کی۔








