آزادی کشمیریوں کا حق ہے ،بھارت کی طرف سے ان پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم کا درد ہرپاکستانی محسوس کرتا ہے،پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویز میاں فرخ حبیب کی میڈیا سے بات چیت

فیصل آباد 05 فروری (اے پی پی ):پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویزمیاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے جبکہ بھارت کی طرف سے ان کے ساتھ ڈھائے جانے والے ظلم وستم کا درد ہرپاکستانی محسوس کرتا ہے نیز پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور یوم کشمیر کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کی طرف سے اس عزم و عہد کی تجدید کی جارہی ہے …

فیصل آباد 05 فروری (اے پی پی ):پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلویزمیاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آزادی کشمیریوں کا حق ہے جبکہ بھارت کی طرف سے ان کے ساتھ ڈھائے جانے والے ظلم وستم کا درد ہرپاکستانی محسوس کرتا ہے نیز پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں اور یوم کشمیر کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کی طرف سے اس عزم و عہد کی تجدید کی جارہی ہے کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ بدھ کو میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کشمیری بھائیوں کی سفارتی واخلاقی امداد جاری رکھیں گے جنہےں حق خودارادیت ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتیں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بھارتی فوج کے ظلم و استبداد کا سختی سے نوٹس لیں اور کشمیریوں کی آزادی کےلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرائیں ۔ انہوں نے آزادی کی قدر ونعمت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کا خون ضرور رنگ لائے گا اورانہیں فتح نصیب ہوگی۔انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور بھارتی مظالم سے آگاہی کےلئے عوام کے جذبے کو سراہا۔انہوںنے کہا کہ یوم کشمیر کے موقع پر تمام پاکستانی قوم اپنے عزم کو دہرارہی ہے کہ کشمیری بھائیوں کی اخلاقی و سفارتی امداد جاری رکھی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کی مرضی کے مطابق حق خود ارادیت دیا جائے تاکہ وہ آزادانہ طور پراپنی قسمت کا خود فیصلہ کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی ۱ٓئی نے ہمیشہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں کشمےری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زوردےا ہے اور وہ آئندہ بھی کشمےرےوں کے حق کےلئے ملکی اوربین الاقوامی فورم پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں ہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم ان کےساتھ کھڑی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کے حصول کےلئے مصائب و آلام برداشت کرتے ہوئے لازوال قربانیاں دے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور بھارت اب مزید اس پر قابض نہیں رہ سکتاجبکہ کشمیر کے ایک لاکھ سے زائد شہدا کی عظیم قربانیاں جلد رنگ لانے والی ہیں اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کا سورج ہر صورت طلوع ہوگا۔انہوں نے کہا کہ آج کشمیر کی تحریک ایک فیصلہ کن موڑ میں داخل ہو چکی ہے اور بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں دباو¿ کا شکار ہے نیز ایسے میں کشمیری بہن بھائیوں کو حکومت اور22 کروڑ پاکستانیوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے جوبغیر کسی دباو¿ کے استقامت سے ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پوری پاکستانی قوم کو اس عہد کی تجدید کرتی ہے کہ کشمیر کی آزادی اور تکمیل پاکستان تک آزادی کی جدوجہد ہر حال میں جاری رہے گی اور قوم یہ عزم بھی دہراتی ہے کہ کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھے گی۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں پر جاری انڈین فوج کا ظلم و ستم بند ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے جو جلد آزاد ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری طور پر مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا کردار ادا کرے اور کشمیریوں کو انکا حق دے۔

مزید خبریں