اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے ملک کے سافٹ امیج کے فروغ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے فعال کردار ادا کرنے پر پاکستانی میڈیا کی تعریف کی، عالمی برادری کے سامنے سیکولر بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے اور مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی ظلم و بربریت …
ملک کے سافٹ امیج کے فروغ ، مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں پاکستانی میڈیا کا کردار لائحق تحسین ہے، سینیٹر فیصل جاوید کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل جاوید نے ملک کے سافٹ امیج کے فروغ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے فعال کردار ادا کرنے پر پاکستانی میڈیا کی تعریف کی، عالمی برادری کے سامنے سیکولر بھارت کے اصل چہرے کو بے نقاب کرنے اور مقبوضہ وادی میں جاری بھارتی ظلم و بربریت مستقل طور پر دکھانے میں پاکستانی میڈیا نے موثر کردار ادا کیا، پاکستان تمام دستیاب فورمز پر مسئلہ کشمیر کو اٹھاتا رہے گا۔ بدھ کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ حکومت اور عوام کشمیری عوام کے ساتھ اس وقت تک سیاسی ، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے جب تک کہ ان کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت نہیں مل جاتا۔ انہوں نے کشمیریوں کی کامیابی تک ان کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور مسئلہ کشمیر پر ایک مضبوط قومی بیانیہ تیار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی پامالیوں، رواں قتل و غارت اور بے گناہ کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی روکنے کیلئے بھارت پر دباو¿ ڈالے۔ فیصل جاوید نے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی انتہا پسندانہ ذہنیت سے نمٹنے کے لئے پوری پاکستانی قوم اور حکومت کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے، کشمیری عوام کی خواہشات کے خلاف کوئی فیصلہ پاکستان قبول نہیں کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام آزادی سورج طلوع ہوتے ہوئے دیکھیں گے۔








