اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے محاصرے میں 80 لاکھ لوگوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے، 5 فروری کو کشمیری عوام کے حق خودارادیت …
عالمی برادری مقبوضہ وادی میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے، پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی حمایت جاری رکھے گا،معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی پی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے محاصرے میں 80 لاکھ لوگوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ وادی میں بنیادی انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے، 5 فروری کو کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول اور ان کے پختہ عزم پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کا ایک بہترین موقع فراہم کیا گیا ہے، یوم یکجہتی کا مقصد پاکستان سے دنیا کو سخت پیغام دینا ہے کہ ہم کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حصول تک ان کی حمایت جاری رکھیں گے۔ بدھ کو یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے تخفیف غربت اور سماجی تحفظ نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بدلنے جیسے منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کی آزادی کی جدوجہد کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوگا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جب معصوم کشمیریوں کی مثالی قربانیوں کو اجاگر کرنے کے لئے واک ، جلوس اور ریلیاں نکالی جاتی ہیں اور اسی کے ذریعے دنیا کے سامنے بھارتی حکومت کے حقیقی چہرے کو بے نقاب کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کے حقوق کے لئے متحد ہے اور مقبوضہ وادی میں ہزاروں کشمیریوں کی بیواﺅں اور یتیموں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ بھارت کبھی بھی طاقت کے ذریعے کشمیریوں کے آزادی کے جذبے کو کچل نہیں سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں اور کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے۔








