بھارت عالمی قراردادوں اور قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے،ہندوستان پوری دنیا سے مقبوضہ کشمیر کا رابطہ ختم کرکے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی آواز دبارہا ہے، مشعال ملک کا کشمیر کانفرنس سے خطاب

لاہور۔5فروری(اے پی پی )کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت بہت سی عالمی قراردادوں اور قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت نے پوری دنیا سے مقبوضہ کشمیر کا رابطہ ختم کردیا ہے جس سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی آواز دبائی جار ہی ہے،مسئلہ کشمیر صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے، یہ ایک عالمی مسئلہ ہے جس پر ہمیں دنیا سمیت …

لاہور۔5فروری(اے پی پی )کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت بہت سی عالمی قراردادوں اور قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت نے پوری دنیا سے مقبوضہ کشمیر کا رابطہ ختم کردیا ہے جس سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی آواز دبائی جار ہی ہے،مسئلہ کشمیر صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں ہے، یہ ایک عالمی مسئلہ ہے جس پر ہمیں دنیا سمیت تمام عالمی اداروں کی توجہ چاہیے۔وہ گزشتہ روز یہاںلاہورسنٹر فارپیس ریسرچ کے زیراہتمام کشمیرسے یکجہتی کیلئے کشمیر کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔مشعال ملک نے کہا کہ کہ مودی معصوم کشمیریوں کی لاشوں پر سیاست کر رہا ہے، کشمیر میں حریت رہنماو¿ں کو جیل میں ڈالا جا رہا ہے۔ مودی حکومت نے ابھرتے ہوئے انڈیا کی تصویر کا خود حشر کردیا ہے، جس طرح بھارت میں اقلتیوں کو دبایا جا رہا ہے اس کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔انہوںنے کہا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ پاکستان کی حکومت ،افواج اور سیاسی جماعتوں سمیت ہر پاکستانی کشمیر یوں کے ساتھ کھڑا ہے مگر وقت آچکا ہے کہ ہم بھارت کے خلاف جدوجہد کو تیز کر یں ۔انہوںنے کہا کہ میں نے اپنی زندگی کشمیر کیلئے وقف کر دی ہے اور میں اس پر فخر کرتی ہو ں کہ میں اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی آزادی کیلئے ہر وقت جنگ لڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے میرے شوہریاسین ملک پر بہت مظالم کیے اور انکو خاموش کروانے کی کوشش اور آفرز کیں مگر وہ کشمیر یوں کی آزادی کیلئے آج بھی ڈٹے ہوئے ہیں بھارت کشمیر کو منی ہندوستان میں تبدیل کر نے کا منصوبہ بنا رہا ہے پاکستان کشمیر کے حوالے سے اب مزید ٹھوس پالیسی بنائے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر کو حل کرانے کیلئے بھارت پر اب عالمی سطح بر دباﺅ ڈالا جائے پاکستان کا سب بڑا ایشو کشمیر سے بڑھ کر کوئی نہیں ہے اور ہر پاکستانی کشمیر یوں کے ساتھ ہے ۔