لاہور۔5فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ خسرو بختیار نے کہا ہے کہ خطے کے پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے اپنی بہترین حکمتِ عملی کے ذریعے پوری دنیا میں مظلوم کشمیریوں کے لیے ہمدردیاں پیدا کر دی ہیںاور آج بھارت کو اقوامِ عالم میں سفارتی سطح پر شکست ہو چکی …
وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی خسرو بختیار کا یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب

مزید خبریں
لاہور۔5فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ خسرو بختیار نے کہا ہے کہ خطے کے پائیدار امن کے لئے مسئلہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت نے اپنی بہترین حکمتِ عملی کے ذریعے پوری دنیا میں مظلوم کشمیریوں کے لیے ہمدردیاں پیدا کر دی ہیںاور آج بھارت کو اقوامِ عالم میں سفارتی سطح پر شکست ہو چکی ہے۔گزشتہ روز یوم یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کشمیر ہمارے ملک کا حصہ اور اس میں بسنے والے کشمیری بھائی ہمارے جسم و جاں کا حصہ ہیں،آج کا دن کشمیری بھائیوں سے قلبی وابستگی کا دن ہے ،کشمیریوں کی تحریک آزادی استحکام پاکستان کی تحریک ہے جب کوئی قوم آزادی حاصل کرنے پرتل جائے تو دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت بھی اس کو آزادی کے حصول سے روک نہیں سکتی۔انہوںنے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف کی حکومت کشمیریوں کی سفارتی اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گی،کشمیریوں کے دل میں ہندوستان سے نفرت کے سوا کوئی جذبہ نہیں،بھارت نے کشمیر میں نفرت کا جو بیج بویا ہے وہ تنا وردرخت بن چکاہے،بھارت کو یہ ذہن نشین کر لینا چاہیے کہ پاکستان میں نڈر اور بے باک قیادت کی حکومت ہے جو دشمن کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتی ہے اور ہم سے کوئی امن کی بات کرے گا تو ہم امن سے بات کریں گے اور اگر جنگ کی بات کرے گا تو ہم جنگ کی بات کریں گے۔خسروبختیار نے کہا کہ کشمیر اور ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں پر ظلم وستم ڈھایا جا رہا ہے اور خود بھارت شرافت کا لبادہ اوڑھ کر عالمی برادری کے سامنے اپنے آپ کوپُر امن ملک ثابت کرنے کی ناکام کوشش کرتا ہے جو کہ ہندوستان میں بسنے والے مسلمانوں اور کشمیری عوام کے ساتھ ظلم ہے،پاکستان ہر سطح پر اس کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتاہے،انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمےر میں سالہا سال سے جاری بھارتی ظلم وتشدد کے سےا ہ بادل اب چھٹنے والے ہیں اور آزادی کی خو بصورت صبح طلوع ہونے والی ہے، اب دنیا کی کو ئی طاقت کشمیری عوام کو آزاد ہونے سے نہیں روک سکتی،کشمیر نہ کبھی بھارت کا حصہ تھا ، نہ ہے اور نہ ہی بھارت کا حصہ بننے دیں گے،پاکستان تحریکِ انصاف کا منشور اور ہر پاکستانی فرد کی صرف ایک ہی آواز ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان۔وفاقی وزیر نے کہا کہ کشمیری نوجوانوں کے دلوں میں جلنے والی آزادی کی شمع کو مودی سرکار کی بربریت بھی نہیں بجھا سکتی۔








