کشمیر ی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے تربت یونیورسٹی میں سیمینار اور واک کا اہتمام

کوئٹہ۔05فروری (اے پی پی )یوم کشمیر کی مناسبت سے پورے ملک کی طرح کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے تربت یونیورسٹی میں سمینار اور واک کا اہتمام کیاگیاجس میں تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابرکے علاوہ ڈین فیکلٹی آف آرٹس ایند سوشل سائنس اور انسٹیٹیوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈکلچرپروفیسرڈاکٹرعبدالصبور،رجسٹرارغلام فاروق،چیئرپرسن شعبہ پولیٹیکل سائنس جمیل احمد،ڈپٹی رجسٹرارگنگزاربلوچ، پی ایس او وائس چانسلربلال الرحمان ، پروٹوکول آفیسر میرباہڑبلوچ،فیکلٹی ممبران اور طلبہ و …

کوئٹہ۔05فروری (اے پی پی )یوم کشمیر کی مناسبت سے پورے ملک کی طرح کشمیری عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے تربت یونیورسٹی میں سمینار اور واک کا اہتمام کیاگیاجس میں تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابرکے علاوہ ڈین فیکلٹی آف آرٹس ایند سوشل سائنس اور انسٹیٹیوٹ آف بلوچی لینگویج اینڈکلچرپروفیسرڈاکٹرعبدالصبور،رجسٹرارغلام فاروق،چیئرپرسن شعبہ پولیٹیکل سائنس جمیل احمد،ڈپٹی رجسٹرارگنگزاربلوچ، پی ایس او وائس چانسلربلال الرحمان ، پروٹوکول آفیسر میرباہڑبلوچ،فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات نے کثیرتعدادمیںشرکت کی۔اس موقع پر پاکستان اور کشمیر کا قومی ترانہ بھی بجایاگیا۔اس موقع پر سمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے کہا کہ کشمیر اورکشمیری عوام ہماراحصہ ہیں،مسلمان اور پاکستانی ہونے کی حیثیت سے ہم ہرفورم پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور اب یہ مسلم امہ اور عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیری عوام کوانصاف دلانے کے لئے مقبوضہ وادی میں جاری کشمیری مسلمانوں کے خلاف بھارتی مظالم پر اپنی آواز بلندکریں۔وائس چانسلرکاکہناتھاکہ اب وہ وقت دورنہیں جب کشمیریوں کی جدوجہدآزادی رنگ لے آئےگی اوربہت جلد کشمیرکے لوگوں کو بھارتی قبضہ گیریت سے چھٹکاراملے گا۔سمینار سے طالب علم فہدناصر، سمیربشیر، ھانی یونس، مسکان غلام رسول اور فاطمہ غفورنے بھی اپنے خیالات کااظہارکرتے ہوئے مسئلہ کشمیرپراقوام متحدہ کی منظورکردہ قراردادوں کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی رویے کی بھرپورمذمت کی۔ان کا کہناتھاکہ بھارت نے کشمیری سرزمین پر ناجائزقبضہ کررکھاہے،کشمیریوںکے بنیادی حقوق سلب کرکے بھارت نہتے اور بے گناہ کشمیری عوام پر کیمیاوی گیس اور ہتھیاراستعمال کررہاہے۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ و ہ اپنی فوج کشمیری سرزمین سے نکالنے کے لئے بھارت پر دباو¾ڈالے۔مسئلہ کشمیر کو اپنی اصل روح میں عالمی سطح پر اجاگرکرانے پر دیگرمقررین نے موجودہ حکومت کی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اب وقت آگیاہے کہ مسئلہ کشمیر کو حل کرانے کے لئے اپنی قراردادوں پر عمل کرائے۔عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھاری بربریت کا نوٹس لیناچائیے۔سمینار کے بعد کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے تربت یونیورسٹی میں ایک واک کا بھی اہتمام کیاگیاجس کی قیادت تربت یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے کی۔واک کے شرکاءنے ہاتھوں میں پاکستان اور کشمیر کے جھنڈوں کے علاوہ بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جس پر کشمیر بنے گا پاکستان اور بھارتی تسلط کے خلاف نعرے درج تھے۔واک ویڈیوکانفرنس روم کے سامنے سے شروع ہوا اور مختلف شعبہ جات کے سامنے سے ہوتاہوالائبریری کے احاطے میں اکھٹاہوئے۔واک کے شرکاءنے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کو وہاں کے عوام کے امنگوں کے مطابق حل کرانے کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں