گورنرسندھ کی یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں ریلیوں میں شرکت

کراچی۔ 5 فروری (اے پی پی)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کشمیر روڈ سے مزار قائد تک یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ ریلی کی قیادت کی جبکہ نشانِ پاکستان سی ویو پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں بھی شرکت کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق کشمیر روڈ سے مزار قائد تک یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں وزیر اعلی سندھ سید …

کراچی۔ 5 فروری (اے پی پی)گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کشمیر روڈ سے مزار قائد تک یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں منعقدہ ریلی کی قیادت کی جبکہ نشانِ پاکستان سی ویو پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں بھی شرکت کی۔ جاری اعلامیہ کے مطابق کشمیر روڈ سے مزار قائد تک یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرائ، اراکین اسمبلی، مختلف سیاسی جماعتوں کے عہدیداروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ گورنر سندھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے حوالہ سے آج انتہائی اہم دن ہے کیونکہ اس دن کو مناکر ہم دنیا کو کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم سے آگاہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکودنیاکی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کیا ہوا ہے اور وہاں نافذ کرفیو کے باعث کشمیری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں عالمی برادری کے سامنے کشمیرکا کیس موثرانداز میں پیش ہورہا ہے اور عمران خان کشمیر کے سفیر ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کی قانون سازی سے انڈیا کوتقسیم ہونے سے کوئی نہیں بچاسکتا اور آرٹیکل 370ختم کرکے مودی نے دراصل بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی بنیاد رکھ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلہ پر آج ہم سب ایک ہیں ،پوراپاکستان ایک آواز ہے کیونکہ ہر پاکستانی کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان، ہر پاکستانی کی دل کی آواز ہے۔ دریں اثنا گورنر سندھ نے نشانِ پاکستان سی ویو پر یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نکالی گئی ریلی میں بھی شرکت کی۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی، اراکین اسمبلی خرم شیر زمان، جمال صدیقی، علی عزیز جی جی، راجہ اظہر اور دیگر رہنما بھی ریلی میں شریک تھے۔ انہوں نے اس موقع پر شرکاسے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کو کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینا ہوگا کیونکہ یہ ان کا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی دہشت گردی اور بھارتی افواج کے مظالم کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے نہایت بلند ہیں اور بھارت اتنے سال کے غاصبانہ قبضہ کے باوجود کشمیریوں کی آواز دبانے میں ناکام رہا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلیاں نکالی گئی ہیں کیونکہ صوبہ کا ہر باشندہ بلاتفریق سیاسی وابستگی کشمیریوں کے ساتھ ہے۔

مزید خبریں