یوم یکجہتی کشمیر منا نے کا مقصد اپنے کشمیر بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حما یت کرنا ہے،گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی

کوئٹہ۔05فروری (اے پی پی )گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاہے کہ یوم یکجہتی کشمیر منا نے کا مقصد اپنے کشمیر بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حما یت کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج پوری دُنیا پر یہ واضح ہو چکا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرا رداروں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خو دارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود …

کوئٹہ۔05فروری (اے پی پی )گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہاہے کہ یوم یکجہتی کشمیر منا نے کا مقصد اپنے کشمیر بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حما یت کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ آج پوری دُنیا پر یہ واضح ہو چکا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرا رداروں کی روشنی میں مقبوضہ کشمیر کے عوام کو حق خو دارادیت دیا جائے تاکہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرسکیں۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے منعقدہ تقریب بعنو ان ً کشمیر بنے گا پاکستان کے شر کاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ،صوبائی وزراءعبدالخالق ہزارہ ،سردار یارمحمد رند ،اراکین قومی صوبائی اسمبلی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ۔یوم کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے گورنر بلوچستان نے کہاکہ ہمارے کشمیری بھائی ایک طویل عرصہ سے اپنے حق خو دارادیت کے حصو ل کیلئے جدو جہد کررہے ہیں ۔ ان کی اس جد وجہد کو رو کنے کیلئے ان پر ہر قسم کے مظالم ڈھائے جارہے ہیں لیکن اس کے باوجود انتہائی صبر واستقامت کے ساتھ اُن مصا ئب وآلام کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنے حقوق کے حصول کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور اسی مقصد کیلئے کشمیر یوں نے بے شمار جانی ومالی قربانیاں دے رہے ہیں ۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر فورم پر اپنے کشمیریوں بھائیوں کے جائز موقف کی نہ صرف حما یت کی ہے بلکہ ان کے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی کو عالمی سطح پر اُجاگر بھی کررہاہے ۔گورنر بلوچستان یاسین زئی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارت کا مکمل قبضہ اور بھارتی آئین کے ارٹیکل 370اور 35Aکی منسوخ تمام قوانین اور اقدار کی خلاف ورزی کرکے اپنے وحیشی اور غیرجمہوری چہرہ کو بے نقاب کیا ۔گورنر بلوچستان نے کہا کہ یہ بات واضح ہے کہ مودی فا شسٹ پالیسی کشمیر یوں کی جدوجہد آزادی کو نہیں روک سکتی ۔لہذا ضروری ہے کہ بین الاقومی برادری کی توجہ کشمیر کے سلسلے کی جانب مبذول کرائی جائے اور عالمی رائے کو ان کے حق میں استو ار کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے غیو رعوام مصیبت کی ہر گھڑی میں اپنے کشمیر یوں بھائیوں کے ساتھ ہیں ۔اس سلسلے میں سیاسی پارٹیو ں اور رہنما وں کی کا وشیں لائق تحسین ہیں ۔گورنر بلوچستان نے آخر میں یوم کجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے متظمین اور شرکاءکو خراج عقید ت پیش کیا۔

مزید خبریں