اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ترکی میں برفانی تودہ گرنے کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات …
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا ترکی میں برفانی تودہ گرنے سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ترکی میں برفانی تودہ گرنے کے باعث ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو اپنے ایک بیان میں چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وہ غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ پاکستان اور ترکی قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ادارہ جاتی تعاون سے دونوں ملک اپنی استعداد کار کو بڑھا سکتے ہیں۔







