اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں تعلیم اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدت لانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تعمیر سکول پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے گورنمنٹ …
حکومت ملک میں تعلیم اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدت لانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر محمد جہانزیب خان نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں تعلیم اور سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں جدت لانے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تعمیر سکول پروگرام کے تحت خیبر پختونخوا کے گورنمنٹ سکولوں میں باؤنڈری والز کی تعمیر کے لئے 203.675 ملین روپے کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو اجلاس میں منظور کر لیا گیا۔ سی ڈی ڈبلیو پی نے اجلاس میں دو پوزیشن پیپرز”اٹامک انرجی کینسر ہسپتال کی اپ گریڈیشن” اور”بینو بہاولپور میں تشخیصی اور علاج معالجے کی سہولیات کی اپ گریڈیشن” کے منصوبوں کے لیے 4 ارب روپے کی منظوری دی۔ اجلاس میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کی جانب سے اسلام آباد میں نیشنل الیکٹرانکس کمپلیکس آف پاکستان ( این ای سی او پی ) فیز 1 کی تعمیر کے لئے 17918.251 ملین روپے کی لاگت کا منصوبہ پیش کیا گیا جس کو حتمی منظوری کے لیے ایکنک کو بھجوادیا گیا۔








