میرپور۔ 06 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے، مودی حکومت متنازعہ قوانین اور ظلم و جبر سے کشمیری عوام کے جذبہ جدوجہد کو سرد نہیں کر سکتی۔ وزارت خارجہ ہر محاذ اور تمام عالمی سطح پر کشمیری عوام کی وکالت کرتی رہے گی۔ جمعرات کو میرپور میں یکجہتی کشمیر ریلی سے …
حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے، مودی حکومت متنازعہ قوانین اور ظلم و جبر سے کشمیری عوام کے جذبہ جدوجہد کو سرد نہیں کرسکتی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب

مزید خبریں
میرپور۔ 06 فروری (اے پی پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حق خودارادیت کے حصول تک کشمیری عوام کی حمایت جاری رکھیں گے، مودی حکومت متنازعہ قوانین اور ظلم و جبر سے کشمیری عوام کے جذبہ جدوجہد کو سرد نہیں کر سکتی۔ وزارت خارجہ ہر محاذ اور تمام عالمی سطح پر کشمیری عوام کی وکالت کرتی رہے گی۔ جمعرات کو میرپور میں یکجہتی کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہو ئے وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے گزشتہ کئی مہینوں سے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے، مواصلات اور میڈیا پر پابندیوں کے باعث مقبوضہ کشمیر کا دنیا سے رابط منقطع ہے اور وہاں خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت گزشتہ 72 سال سے کشمیریوں کو جھکا نہیں سکی اور کشمیری عوام نریندر مودی کے اقدامات کو کبھی بھی قبول نہیں کریں گے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مودی حکومت متنازعہ قوانین اور ظلم و جبر سے کشمیری عوام کے جذبہ جدوجہد کو سرد نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان کا بچہ بچہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم بہن بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج میرپور کے لوگوں نے ثابت کردیا کہ پاکستان اور کشمیر یک جاں دو قلب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزارت خارجہ ہر محاذ اور تمام عالمی سطح پر کشمیری عوام کی وکالت کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ سرد خانے کی نذر ہوگیا تھا لیکن عمران خان کی حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ 54 سال بعد اس مسئلہ کو سرد خانے سے نکال دیا۔ انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔








