اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ لوگوں کو صحت سے متعلق معلومات کی فراہمی کیلئے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس ہیلپ لائن سے عوام پولیو، حفاظتی ٹیکہ جات کے بارے میں فوری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ صحت تحفظ ہیلپ لائن کے آغاز کے موقع پر معاون برائے …
صحت سے متعلق معلومات کی فراہمی کیلئے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 کا آغاز کر دیا گیا ہے، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا صحت تحفظ ہیلپ لائن کے آغاز کے موقع پر اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ لوگوں کو صحت سے متعلق معلومات کی فراہمی کیلئے صحت تحفظ ہیلپ لائن 1166 کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس ہیلپ لائن سے عوام پولیو، حفاظتی ٹیکہ جات کے بارے میں فوری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ صحت تحفظ ہیلپ لائن کے آغاز کے موقع پر معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ صحت تحفظ ہیلپ لائن حکومت پاکستان کا ایک احسن اقدام ہے جس سے پاکستانی عوام فوری طور پر صحت سے متعلقہ معلومات حاصل کر سکیں گے جس سے پولیو، حفاظتی ٹیکہ جات اور دوسری بیماریوں سے متعلقہ پروپیگنڈا اور افواہوں کا خاتمہ ہو گا۔ انہوں نے اس امر کا اظہار کیا کہ اس طرح کی ہیلپ لائن سے والدین کا اعتماد بحال ہو گا جس سے صحت کے مسائل میں بڑی حد تک بہتری آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر اسلام آباد میں قائم اپنی نوعیت کی منفرد ہیلپ لائن سے عوام پولیو اور صحت سے متعلقہ دوسری معلومات حاصل کر سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خصوصی ماہرین کی ٹیم ہمہ وقت صحت سے متعلق لوگوں کے سوالات کے جوابات دینے کیلئے موجود رہے گی۔ کوآرڈینیٹر نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے ڈاکٹر ظفر مرزا کو صحت تحفظ ہیلپ لائن کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صحت تحفظ ہیلپ لائن کے آغاز کے موقع پر کوآرڈینیٹر ڈاکٹر رانا صفدر نے کہا کہ ہیلپ لائن پر لوگوں کو انگریزی، اردو اور مقامی زبانوں میں معلومات کی فراہمی کیلئے صبح 8 سے رات 12 بجے تک متعلقہ عملہ موجود رہے گا۔ اس ہیلپ لائن کی منفرد بات یہ ہے کہ ویکسین سے رہ جانے والے بچوں کی رپورٹ اسی وقت صحت کے متعلقہ حکام کو بھیج دی جاتی ہے جو فوری طور پر اس پر عملدرآمد کرتے ہوئے بچوں کو ویکسینیشن کی فراہمی یقینی بناتے ہیں۔ قبل ازےں ڈونرز کو بریفنگ دینے کےلئے اجلاس ہوا جس میں معاون برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے پاکستان میں پولیو کے خاتمہ کےلئے ڈونر اداروں کی کارکردگی کو سراہا اور پولیو کے خاتمہ کے سلسلہ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے، صحت تحفظ ہیلپ لائن کا بنیادی مقصد پاکستان پولیو پروگرام کا ملک میں ہر بچے تک پولیو ویکسین کی رسائی یقینی بنانے کے عمل میں مدد کرنا ہے کیونکہ اگر پولیو مہم کے دوران کسی کا بچہ ویکسین پینے سے رہ جائے تو والدین ہیلپ لائن 1166 پر رابطہ کرکے اپنے بچے کی ویکسینیشن کو یقینی بنا سکتے ہیں۔








