پیرس ۔ 06 فروری (اے پی پی) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ اے ٹی پی اوپن سوڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں قزاخستان کے الیگزینڈر ببلک انکے بوسنیا ہرزیگوینا کے ڈمیر ڈیمہور کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔ فرانس میں جاری اے …
اعصام الحق قریشی اوپن سوڈ ڈی فرانس ٹینس مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

مزید خبریں
پیرس ۔ 06 فروری (اے پی پی) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ اے ٹی پی اوپن سوڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ انہوں نے ٹورنامنٹ کے پری کوارٹر فائنل میچ میں قزاخستان کے الیگزینڈر ببلک انکے بوسنیا ہرزیگوینا کے ڈمیر ڈیمہور کو شکست دیکر ٹاپ ایٹ کے لئے کوالیفائی کیا۔ فرانس میں جاری اے ٹی پی اوپن سوڈ ڈی فرانس ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پری کوارٹر فائنل میچ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور انکے برطانوی جوڑی دار ڈومینک انگلوٹ نے سخت مقابلے کے بعد قزاخستان کے الیگزینڈر ببلک اور انکے بوسنیا ہرزیگوینا کے ڈمیر ڈیمہور کو 6-7(5-7)، 6-4 اور 12-10 سے شکست دی۔ واضح رہے کہ کوارٹر فائنل میچ میں فاتح جوڑی کو رومانیہ کے ہوریا ٹکاﺅ اور انکے ہالینڈ کے جوڑی دار جین جولین راجر پر مشتمل سیکنڈ سیڈڈ جوڑی کا چیلنچ درپش ہوگا۔








