اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آبادکے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم منصوبے کا بنیادی مقصد اسلام آباد کے زمینوں پرانے نظام کو ختم کرنا ہے، جدید نظام کو حکومتی نظام اور عمل کو اپ گریڈ کرنے کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو آئی سی …
وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی واصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر کی زیر صدارت آئی سی ٹی کے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سے متعلق اجلاس

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی ، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ اسلام آبادکے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم منصوبے کا بنیادی مقصد اسلام آباد کے زمینوں پرانے نظام کو ختم کرنا ہے، جدید نظام کو حکومتی نظام اور عمل کو اپ گریڈ کرنے کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو آئی سی ٹی کے لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سی ڈی اے سے متعلق وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان ، ایم این اے راجہ خرم نواز ، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن اور آئی سی ٹی کے اعلیٰ عہدیدار شریک ہوئے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری نے اجلاس کو منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا، جس میں اس کے تین اجزاءڈیٹا انٹری، ہیومن ریسورسز اور سافٹ ویئر کے جزو شامل ہیں۔ اسد عمر نے کہا کہ حکومت روایتی طریقوں پر مبنی پرانے نظام کو ختم کرنے کے حق میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام کا مقصد عوام کی سہولت اور بدعنوانی کے خاتمے کے لئے ہونا چاہئے۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ آئی سی ٹی کی انتظامیہ سے منصوبے پر عمل درآمد کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے ماہانہ جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے۔ کمشنر نے وزیر کو بتایا کہ منصوبے کی سرگرمیاں شیڈول کے مطابق چل رہی ہیں۔ سافٹ ویئر کی خریداری کا عمل پیشگی مراحل پر ہے اور جلد مکمل ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ نظام ریکارڈز آف کا ریکارڈ (فارڈ) ، ریکارڈنگ آف میوٹیشنز اور تصحیح ریکارڈ فراہم کرے گا۔








