لاہور۔6 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر نجکاری و چیئرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن محمد میاں سومرو نے جمعرات کے روز یہاں سول سیکرٹریٹ کے دربار ہال میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے ملاقات کی ¾ ملاقات میں آر ایل این جی بیسڈ1230 میگا واٹ کے حویلی بہادر شاہ اور 1223 میگا واٹ کے بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب …
وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کی صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے ملاقات

مزید خبریں
لاہور۔6 فروری(اے پی پی )وفاقی وزیر نجکاری و چیئرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن محمد میاں سومرو نے جمعرات کے روز یہاں سول سیکرٹریٹ کے دربار ہال میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت سے ملاقات کی ¾ ملاقات میں آر ایل این جی بیسڈ1230 میگا واٹ کے حویلی بہادر شاہ اور 1223 میگا واٹ کے بلوکی پاور پلانٹ کی نجکاری کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب شوکت علی ¾ سیکرٹری بلدیات احمد جاوید قاضی ¾ سیکرٹری آبپاشی سید علی مرتضیٰ ¾ ڈی جی ایل ڈی اے سمیر احمد سید سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ چیئرمین پرائیویٹائزیشن کمیشن محمدمیاںسومرو نے مذکورہ منصوبے کی نجکاری کے بارے میں اب تک کی ہونیوالی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اورمتعلقہ محکموں کے سربراہان کو تمام امور جلد از جلد نمٹا کر اپنی اپنی رپورٹس پیش کرنے کی ہدایت کی۔








