اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 92 نیوز ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے پاکستان کی سماجی، ثقافتی اور مذہبی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے یقین دلایا ہے کہ وہ اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے …
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا 92 نیوز کی پانچویں سالگرہ پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 92 نیوز ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے پاکستان کی سماجی، ثقافتی اور مذہبی اقدار کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، وزیراعظم عمران خان نے یقین دلایا ہے کہ وہ اظہار رائے کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو 92 نیوز کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 92 نیوز گروپ نے پانچ سال کے دوران تیزی سے ترقی کی ہے جس پر انتظامیہ اور کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مذکورہ گروپ ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کا محافظ ہے، اس گروپ نے عوام کو قومی سلامتی سے متعلق حقائق پرمبنی خبروں کی فراہمی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے حب الوطنی سے سرشار بیانیہ سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ملک کا درخشاں پلیٹ فارم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ گروپ نے نہ صرف حکومت کی پالیسیوں پر مثبت انداز میں تنقید کی ہے بلکہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تجاویز بھی پیش کی ہیں۔ معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھی اس گروپ کی انتظامیہ اور کارکنوں کو مبارکباد دی ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ میڈیا کی اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ چینل مستقبل میں نسل نو کی تربیت اور کردار سازی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پیر نور الحق قادری نے کہا کہ مذکورہ گروپ کی سالگرہ کے موقع پر انتظامیہ اور کارکنوں کی خوشی میں برابر کے شریک ہیں۔ وفاقی وزیر بر ائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مذکورہ گروپ نے میڈیا انڈسٹری میں ملک میں سب سے پہلے جدید ٹیکنالوجی کو اپنایا اور میڈیا کے شعبے میں جدت پیدا کی ہے۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات اکبر درانی، چیئرمین پیمرا سلیم بیگ، پی آئی او سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔








