وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی شہید اے ایس آئی شکیل بٹ کی نماز جنازہ میں شرکت

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے شہید ہونے والے اے ایس آئی شکیل بٹ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے شہید اے ایس آئی شکیل بٹ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ اسلام آباد پولیس کے …

اسلام آباد ۔ 6 فروری (اے پی پی) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے شہید ہونے والے اے ایس آئی شکیل بٹ کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے شہید اے ایس آئی شکیل بٹ کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کے بلندی درجات کیلئے دعا کی۔ اسلام آباد پولیس کے اے ایس آئی گذشتہ روز ملزمان کی فائرنگ سے شہید ہو گئے تھے۔