وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کی سٹریٹیجی پلاننگ کا ابتدائی اجلاس

کوئٹہ ۔07فروری( اے پی پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کی سٹریٹیجی پلاننگ کاابتدائی اجلاس جمعہ کے روز یہاں منعقدہوا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمٰن بزدا ر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مالی سال 2020-21ءکے ترقیاتی پروگرام کی تیاری کا آغاز کرتے ہوئے تمام محکموں کو 29فروری 2020ءتک نئے منصوبوں کی تجاویز محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کو ارسال …

کوئٹہ ۔07فروری( اے پی پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کی سٹریٹیجی پلاننگ کاابتدائی اجلاس جمعہ کے روز یہاں منعقدہوا، ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی وترقیات عبدالرحمٰن بزدا ر نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ مالی سال 2020-21ءکے ترقیاتی پروگرام کی تیاری کا آغاز کرتے ہوئے تمام محکموں کو 29فروری 2020ءتک نئے منصوبوں کی تجاویز محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کو ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور محکموں سے کہا گیا ہے کہ نئے منصوبوں کی تصوراتی دستاویزات ڈیویلپمنٹ سٹڈ،یز پلاننگ کمیشن کی گائیڈ لائن اور صوبائی کابینہ کی ہدایت کی بنیاد پر تیار کی جائیں، انہوں نے بتایا کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول (ایس ڈی جیز) میں شامل محکموں کے منصوبوں کو بھی ترجیح دی جائے گی، جبکہ بجٹ کیلنڈر کے مطابق ترقیاتی پروگرام کی تیاری کے تمام مراحل کو بروقت مکمل کیا جائے گا، انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال میں 1607منصوبے مکمل کرلئے جائیں گے جن میں 352جاری اور 1555نئے منصوبے شامل ہیں جبکہ آئندہ مالی سال میں 316جاری اور 518نئے منصوبوں پر عملدرآمد جاری رہے گا، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں ایسے منصوبوں کو ترجیح دی جائے جن کے ذریعہ معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل سکے، انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں تمام سیکٹرز کے منصوبے شامل ہیں، آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں بنیادی ڈھانچہ کی بہتری، ریئل اسٹیٹ اور سیاحت کے شعبوں میں زیادہ سرمایہ کاری کی جائے،ا نہوں نے کہا کہ ہا¶سنگ اور سیاحت کے شعبوں کی ترقی سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ محصولات کے حامل محکموں کی انسداد کار بڑھا کر صوبے کے وسائل میں اضافہ ممکن ہے لہٰذا ان محکموں کے لئے بھی خاطر خواہ فنڈز مختص کئے جائیں، وزیراعلیٰ نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پروگرام کی تیاری میں صوبے کی یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور طلبا سے مشاورت اور ان کے رائے کے حصول کی ہدایت کی۔