نیب پراسیکیوٹرز اور انوسٹی گیشن آفیسرز جامع تیاری، ٹھوس شواہد اور قانونی پہلوﺅں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہوں، چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب کے تمام ڈی جیز کو ہدایت جاری کی ہے کہ نیب پراسیکیوٹرز اور انوسٹی گیشن آفیسرز جامع تیاری، ٹھوس شواہد اور قانونی پہلوﺅں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہوں، اگر کوئی پراسیکیوٹر / انوسٹی گیشن آفیسر بغیر تیاری کے کسی معزز عدالت میں پیش ہو گا تو اس کیخلاف تادیبی کارروائی …

اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی)قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب کے تمام ڈی جیز کو ہدایت جاری کی ہے کہ نیب پراسیکیوٹرز اور انوسٹی گیشن آفیسرز جامع تیاری، ٹھوس شواہد اور قانونی پہلوﺅں کو مدنظر رکھتے ہوئے عدالتوں میں پیش ہوں، اگر کوئی پراسیکیوٹر / انوسٹی گیشن آفیسر بغیر تیاری کے کسی معزز عدالت میں پیش ہو گا تو اس کیخلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ نیب کے جاری بیان کے مطابق میگا کرپشن کے مقدمات میں عدالت عالیہ اور عدالت عظمیٰ میں نیب پراسیکیوٹرز کے دلائل کا چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال خود ان دلائل کا معزز عدالت میں سماعت کے بعد قانون کے مطابق جائزہ لیں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ نیب کے پراسیکیوٹرز / انوسٹی گیشن آفیسر مکمل تیاری کے ساتھ معزز عدالت عالیہ اور معزز عدالت عظمیٰ میں پیش ہوں اور متعلقہ کیس کے بارے میں ٹھوس شواہد قانون کے مطابق معزز عدالت میں پیش کریں، اس سلسلہ میں ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔