بیجنگ۔ 7 فروری (اے پی پی) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے چینی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور امید ہے کہ چینی حکومت اور عوام اپنے عزم حوصلہ اور سخت محنت کے ساتھ نئی کرونا وائرس وباءکے خلاف جنگ بہت جلد جیت جائے گی ۔ جمعہ کے روز یہاں پاکستان کے سفارتخانہ میں میڈیا …
پوری پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے چینی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے، امید ہے چینی حکومت اور عوام عزم ، حوصلہ اور سخت محنت سے کرونا وائرس کے خلاف جنگ جلد جیت جائے گی،نغمانہ ہاشمی

مزید خبریں
بیجنگ۔ 7 فروری (اے پی پی) چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم مشکل کی اس گھڑی میں اپنے چینی بھائی بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور امید ہے کہ چینی حکومت اور عوام اپنے عزم حوصلہ اور سخت محنت کے ساتھ نئی کرونا وائرس وباءکے خلاف جنگ بہت جلد جیت جائے گی ۔ جمعہ کے روز یہاں پاکستان کے سفارتخانہ میں میڈیا اور چینی وزارت خارجہ کے ایشیائی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر یاﺅ ون کے ساتھ مشاورتی سیشن کے دوران انہوں نے کہا کہ ہم سچے بھائیوں اور دوستوں کی طرح چین کے ساتھ کھڑے ہیں اور کرونا وائرس کی مشکل گھڑی میں چین کے ساتھ رہیں گے جو چین کے ساتھ ہماری یکجہتی کا اظہار ہے اور ہمارا پورا یقین ہے کہ چین اپنے عزم ، حوصلہ اور سخت محنت اور بھر پور اقدامات کے ساتھ وائرس پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ وائرس کے خاتمہ کے لئے زبردست کوششیں کی جارہی ہیں اور اس چیلنج آزما وقت میں چین اور پاکستان شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔پاکستان کی سفیر نے چین میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ان بہادر چینی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا جو وباءکی روک تھام کے لئے صف اول پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ وائرس کے باعث عارضی مشکلات جلد ختم ہوجائیں گی کیونکہ چین نے وائرس پر کنٹرول اور چینی شہریوں ،غیر ملکیوں بالخصوص پاکستانی کمیونٹی کے تحفظ کے لئے وسیع پیمانے پر انتظامات کئے ہیں ووہاں اور صوبہ ہوبائی میں پاکستانی طلباءبارے تازہ ترین صورتحال کے متعلق انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ چینی حکومت ووہان میں پاکستانی کمیونٹی اور طلباءکی صحت کی دیکھ بھال اور تحفظ کے لئے تمام تر کوششیں کر رہی ہے۔ سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کے سفارتخانہ نے چینی حکومت ،ہوبائی صوبائی حکام ، ووہان سٹی کی انتظامیہ اور یونیورسٹیوں کے ساتھ قریبی رابطہ کے ساتھ موئثر انتظامات کئے ہیں جہان پاکستانی طلباءزیر تعلیم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہاٹ لائنز قائم کی ہیں جہاں ہمارے افسران کالز اور ای میلز وصول کرنے کے لئے دن رات دستیاب ہیں جن کا ہمارے طلباءکے ساتھ رابطہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ صوبہ ہوبی میں 10ہزار سے زائد طلباءہیں جن میں سے 729 ووہان میں ہیں ان سب کی صحت اچھی ہے اور ہماراکوئی طالب علم متاثر نہیں ہوا ۔چار طلباءجن کے ٹیسٹ پازیٹو تھے کے متعلق انہوں نے کہا کہ ان طلباءکو ہسپتال لیجایا گیا ہے جہاں ان کا علاج کیا جارہا ہے اور انہیں جلد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا ۔سفیر نغمانہ ہاشمی نے بالخصوص ووہان میں پاکستانی طلباءکو بہترین سہولتیں فراہم کرنے پر چینی حکومت اور صوبائی حکام سے اظہار تشکر کیا جس سے ہمار ے طلباءمیں اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔پاکستانی سفیر نے طلباسے کہا کہ وہ موجودہ صورتحال میں چینی حکومت کی جانب سے متعارف کرائے گئے ضوابط اور پروسیجرز پر عمل کریں کیونکہ ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کا یہی واحد راستہ ہے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ چینی حکومت حالات بہتر ہوتے ہی نقل وحمل پر عائد پابندی جلد ہٹا لے گی ۔ اس موقع پرچینی وزارت خارجہ کے ایشیائی ڈیپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر یاﺅ ون نے خطاب کرتے ہوئے کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں چینی حکومت کے ساتھ تعاون اور بالخصوص طبی آلات کے عطیات اور پروازیں دوبارہ شروع کئے جانے پر پاکستانی حکومت اور عوام کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔








