اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ اور کراچی کے علاقوں کو نظر انداز کرنے کی ذمہ دار ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے رہنما دیہی سندھ اور کراچی کے لئے ترقیاتی بجٹ استعمال نہ کرسکے جو ملک کا …
سابقہ حکومتوں نے مافیا کو کھلی چھٹی دی جس سے لوگوں کو ہر شعبہ میں مشکلات کا سامنا ہے،سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 7 فروری (اے پی پی) سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت سندھ اور کراچی کے علاقوں کو نظر انداز کرنے کی ذمہ دار ہے۔ جمعہ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی پی پی کے رہنما دیہی سندھ اور کراچی کے لئے ترقیاتی بجٹ استعمال نہ کرسکے جو ملک کا بڑا تجارتی مرکز ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے مافیا کو کھلی چھٹی دی جس کی وجہ سے لوگوں کو ہر شعبہ میں مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ سسٹم کو ٹھیک کرنے میں مزید دس برس لگیں گے۔ اتحادی جماعتوں کے متعلق سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کہیں نہیں جارہی اور ایم کیوایم پاکستان ملک کی ترقی کے لئے موجودہ حکومت کی حمایت جاری رکھے گی ۔بچوں سے زیادتی کے مجرموں کو سزائے موت دینے کے بل کے متعلق انہوں نے کہا کہ اس قانون کے ذریعہ ملک میں قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا ۔








