اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کی آمد اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔ ہفتہ کو ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہا اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔وزیر اعظم عمران خان 1992 ورلڈ کپ فاتح پاکستان کرکٹ …
وزیراعظم عمران خان کا پاکستان میں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کی آمد اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا خیرمقدم

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 فروری (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کی آمد اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔ ہفتہ کو ٹویٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہا اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کا خیرمقدم کیا۔وزیر اعظم عمران خان 1992 ورلڈ کپ فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان تھے ، نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی کرکٹ کے طویل فارمیٹ کی وطن واپسی پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ، "میں بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کا پاکستان میں خیرمقدم اور ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کا پاکستان میں خیرمقدم کرتا ہوں۔بنگلہ دیش کی ٹیم کرکٹ کے تمام فارمیٹ کھیلنے یہاں پہنچی ہیں۔ دونوں ٹیموںکے درمیان جنوری میں تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان پہلا ٹیسٹ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ایک ون ڈے اور ایک ٹیسٹ میچ اپریل میں کراچی میں کھیلا جائے گا۔ بین الاقوامی فارمیٹس کی واپسی پاکستان کرکٹ کے لئے باعث اعزاز ہے۔ پاکستان سپر لیگ کا پانچواں سیزن بھی 20 فروری سے انتہائی جوش و خروش سے شروع ہوگا ۔ جس میں بین الاقوامی سطح پر شہرت پانے والے نامور کھلاڑی اسلام آباد یونائیٹڈ ، کراچی کنگز ، پشاور زلمی ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے ممبران کی حیثیت سے ایونٹ میںشرکت کریں گے۔اس سے قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم گذشتہ سال ستمبر اور اکتوبر میں تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچ یہاں پرکھیل چکی ہیں۔ اس کے بعد راولپنڈی اور کراچی میں ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی۔سال 2015 میںزمبابوے پاکستان کا دورہ کرنے والا پہلا آئی سی سی ملک تھا جس نے لاہور میں ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچ کھیلے۔پانچ روزہ فارمیٹ برصغیرکا مشہور بین الاقوامی کھیل ہے،سال 2009 میں لاہور میں سری لنکن کرکٹ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے پاکستان سے غائب تھا۔








