کوئٹہ ۔09فروری( اے پی پی ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ ہلال احمر پاکستان کی قدرتی آفات کے دوران کارکردگی قابل تحسین ہے ،بلوچستان قدرتی آفات کی زدمیں واقع ایسا خطہ ہے جہاں پر ہروقت کسی نہ کسی آفت کے وقوع پذیر ہونے کے خطرات موجود رہتے ہیں، ایسے میں ان آفات سے بروقت نمٹنے اور مقامی آبادی کو درپیش خطرات کو کم کرنے کے …
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کے دیرینہ مسائل بتدریج حل ہو رہے ہیں،ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری

مزید خبریں
کوئٹہ ۔09فروری( اے پی پی ) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہاہے کہ ہلال احمر پاکستان کی قدرتی آفات کے دوران کارکردگی قابل تحسین ہے ،بلوچستان قدرتی آفات کی زدمیں واقع ایسا خطہ ہے جہاں پر ہروقت کسی نہ کسی آفت کے وقوع پذیر ہونے کے خطرات موجود رہتے ہیں، ایسے میں ان آفات سے بروقت نمٹنے اور مقامی آبادی کو درپیش خطرات کو کم کرنے کے لئے ہلال احمر پاکستان عرصہ دراز سے سرگرم عمل ہے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کلی شیر محمد ہنہ اوڑک میں ہلال احمر پاکستان کی جانب سے حالیہ برفباری سے متاثرہ خاندانوں میں کمبل،کچن سیٹ،ڈینٹل کٹ ،جیری کین اور دیگر ضروری اشیا تقسیم کرنے کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ گزشتہ روز گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کی ہدایت پر برف باری سے متاثرہ خاندانوں کی امداد کاکام تیزی سے صوبے کے مختلف علاقوں میں زور شور سے جاری ہے اس سلسلے میں کوئٹہ میں متاثرہ خاندانوں میں مختلف اشیاءتقسیم کی گئی۔ ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے متاثرہ خاندانوں میں اشیاءتقسیم کیں۔ انہوں نے نے ہلال احمر بلوچستان کی امدادی کارروائیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہلال احمر دیگر متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے بلکہ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان ایک ایسا علاقہ ہے جہاں ہمیشہ قدرتی آفات کے خطرات موجود رہتے ہیں جس کیلئے تمام ادارے الرٹ رہتے ہیں اس سلسلے میں ہلال احمر کاعملہ بھی الرٹ رہتاہے اور لوگوں کو سہولیات اور دیگر کی فراہمی کیلئے تیار رہتے ہیںاور ان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ قدرتی آفات چاہیے وہ سیلاب ہو،حالیہ برف باری ہو یا پھر زلزلہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ریسکیو اورطبی امداد کے ساتھ ساتھ راشن ودیگر اشیاءکی فراہمی ممکن بنائیں۔ چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق ہلال احمر کو مزید بہتر فعال بنانے کیلئے اپنا کرداراداکرے گا۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی اور ان سے جو وعدے کئے ہیں ان کی تکمیل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی اور بہت جلد عوام حکومتی اقدامات کے ثمرات سے مستفید ہونگے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں حالیہ شدید برفباری اور بارشوں میں حکومتی اداروں کی کارکردگی متاثر کن رہی ہے اور حکومت ان متاثرین کی مکمل بحالی کے لئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے۔ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کے دیرینہ مسائل بتدریج حل ہو رہے ہیں اور حکومتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری آرہی ہے جس کے دورس نتائج مرتب ہونگے۔








