کرکٹ کی بحالی کےلئے کئے گئے اقدامات کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے، شہریار خان آفریدی

اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) پروزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کرکٹ کی بحالی کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات سے آگاہی کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرکے منشیات کی …

اسلام آباد ۔ 9 فروری (اے پی پی) پروزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی نے کرکٹ کی بحالی کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ان اقدامات کے دور رس نتائج سامنے آئیں گے، وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات سے آگاہی کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرکے منشیات کی طلب میں کمی کرنا اہم مشن ہے،منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد یا گروہ کو نہیں چھوڑینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی اور چیف آپریٹنگ آفیسر وسیم خان سے گفتگو کے دوران کیا۔چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ احسان مانی نے چیف آپریٹنگ آفیسر وسیم خان کے ہمراہ اتوار کووزارت انسداد منشیات گئے جہاں پروزیر مملکت برائے انسداد منشیات شہریار خان آفریدی سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزارت انسداد منشیات اور پاکستان کرکٹ بورڈ نے منشیات کے خلاف مشترکہ شعوری و آگاہی مہم چلانے پر اتفاق کیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ منشیات کے خلاف آگاہی مہم کا آغاز پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں کیاجائےگا.اس موقع پروزیر مملکت انسداد منشیات شہریار خان نے کرکٹ کی بحالی کیلئے وسیم خان کی جانب سے شروع کی گئی سٹرکچرل ریفارمز اور جدید ماڈل پر لئے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات کرکٹ کی بحالی میں دور رس نتائج کا پیش خیمہ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے تدبر اور انکی سوچ کے مطابق کرکٹ کو نئے عالمی سٹرکچر پر مرتب کرنے پر وسیم خان سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔شہریار آفریدی نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی پر احسان مانی اور وسیم خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اب پاکستانی کرکٹ کو نئی زندگی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو منشیات کے نقصانات سے آگاہی کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر صحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرکے منشیات کی طلب میں کمی کرنا اہم مشن ہے،پی سی بی اور حکومت منشیات کے خلاف مشترکہ جہاد کا آغاز پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن سے کرینگے۔ شہریار خان آفریدی نے کہا کہ وزارت انسداد منشیات کے خلاف جنگ میں منشیات کے بڑے سمگلرز کے خلاف کارروائی کے ساتھ ساتھ منشیات کے بارے میں شعوری مہم اور منشیات کا شکار افراد کی بحالی کے منصوبے پر عملدرآمد کررہی ہے، دشمن جتنی چاہے کوشش کرکے ملک کو منشیات سے پاک کرنے کا مشن جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مجھے نوجوانوں کو منشیات کے عفریت سے بچانے کیلئے خصوصی ہدایات دی ہیں. منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد یا گروہ کو نہیں چھوڑینگے۔شہریار خان آفریدی نے پاکستان میں کرکٹ کی بحالی کیلئے شاندار اقدامات پر چئیرمین پی سی بی اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کی۔شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ سی ای او وسیم خان کی کرکٹ ریفارمز کیلئے کوششیں قابل تعریف ہیں،پی سی بی کے ساتھ ملکر قوم کے بچوں اور جوانوں کو منشیات کے استعمال کے برے اثرات سے آگاہ کریں گے۔پی سی بی کے چیئر مین احسان مانی نے وزارت انسداد منشیات کے ساتھ مل کر کام کرنے پر مسرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروباری سماجی ذمہ داری کے فرائض کی ادائیگی میں پاکستان کرکٹ بورڈ وزارت انسداد منشیات کے شانہ بشانہ کام کرےگا۔اس موقع پروسیم خان نے پی ایس ایل فائیو میں شعوری مہم کے بارے میں حکمت عملی پر تفصیلی بریفنگ بھی دی۔