سیالکوٹ ۔ 9 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے اقتدار کی باریاں لگائی ہوئی تھیں، لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم تھا، شفاف قیادت کو عوام کی خدمت اور اقتدار میں آنے سے روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے تاہم تحریک انصاف اقتدار میں آ کر عوامی فلاح کو نصب العین بنایا۔ …
معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب

مزید خبریں
سیالکوٹ ۔ 9 فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے اقتدار کی باریاں لگائی ہوئی تھیں، لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم تھا، شفاف قیادت کو عوام کی خدمت اور اقتدار میں آنے سے روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے تاہم تحریک انصاف اقتدار میں آ کر عوامی فلاح کو نصب العین بنایا۔ اتوار کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے میں فراہمی سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا عوام سے احساس اور درد کا رشتہ ہے، وزیر اعظم معاشی استحکام اور ترقی کیلئے کوشاں ہیں، حکومت عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر رہی ہے، سیاسی اداکار مختلف طریقوں سے حکومت کو نشانہ بنا رہے ہیں اور سازشوں میں مصروف ہیں تاہم حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کا سفر جاری رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کے لوگوں کو نظر انداز کیا تاہم پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت غریبوں کو ان کا حق دلانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے بھاری قرضے لیکر ملک پر بوجھ ڈالا، موجودہ حکومت کو ان کے حاصل کئے گئے قرضوں کا سود ادا کرنے کیلئے مزید قرضے لینے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومتوں نے قرضوں کا پیسہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے استعمال نہیں کیا بلکہ ان منصوبوں پر خرچ کیا جہاں سے انہیں کمیشن ملتا رہا۔ معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومتیں ملکی معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہیں، سیاسی بہروپیوں نے جھوٹ در جھوٹ بول کر ملک کو کمزور کیا جس کی قیمت آج عوام بھگت رہی ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کوئی بھی ملکی ادارہ ایسا نہیں جو ان کی لوٹ کھسوٹ سے بچا ہو، وزیر اعظم عمران خان اداروں کو ٹھیک کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کیلئے عمران خان کا وزیر اعظم بننا حیران کن حقیقت ہے، یہ دونوں جماعتیں گزشتہ کئی دہائیوں سے باریاں لے رہی تھیں، باریاں لگانے والے منی لانڈرنگ کے ذریعے پیسہ بیرون ملک منتقل کرتے رہے، اپنے بچوں کیلئے محلات بنانے والوں نے قوم کے بچوں کو مقروض بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اپنی جائیدادوں کی ملکیت سے انکاری، آج اسی گھر میں مقیم ہیں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عدالتوں کے سامنے غلط بیانی کرنے والا ٹولہ عوام کو تنہا چھوڑ کر بیرون ملک چلا گیا، ان لوگوں کو اقتدار کی خاطر ووٹ لینے کیلئے عوام کی یاد آتی ہے اور آج کل لندن میں انجوائے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوں سے جھوٹ بولنے والے ابھی تک کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوئے۔








