فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی ملک کے مختلف شہروں میں 12000 اپارٹمنٹس تعمیر کرے گی

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے ویژن کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی ملک کے مختلف شہروں میں 12000 اپارٹمنٹس تعمیر کرے گی۔ وفاقی ملازمین کیلئے پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹریشن کھول دی گئی ہے۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 فروری ہے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ان اپارٹمنٹس کیلئے حاضر و ریٹائرڈ وفاقی ملازمین، …

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے ویژن کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی ملک کے مختلف شہروں میں 12000 اپارٹمنٹس تعمیر کرے گی۔ وفاقی ملازمین کیلئے پہلے آئیے اور پہلے پائیے کی بنیاد پر رجسٹریشن کھول دی گئی ہے۔ درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 14 فروری ہے۔ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق ان اپارٹمنٹس کیلئے حاضر و ریٹائرڈ وفاقی ملازمین، ان کی بیوائیں، بڑی معذوری والے ملازمین، حاضر و ریٹائرڈ خودمختار ونیم خود مختار، آئینی، پروفیشنل اداروں کے ملازمین کے علاقہ صحافی، میڈیا ورکز، وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس اور اس کے ذیلی اداروں کے ملازمین درخواستیں جمع کیلئے اہل ہیں۔ اتھارٹی کی اس سکیم کیلئے جن ممبران نے10جنوری 2020 تک اپارٹمنٹ کیلئے رضامندی فارم جمع کروادیا ہے، ان کی سینیارٹی برقرار رہے گی۔ ذرائع کے مطابق ممبرشپ فارم معمہ ممبر شپ فیس مبلغ ایک لاکھ روپے عکسری بنک یا بنک آف پنجاب کی کسی بھی شاخ میں آخری تاریخ تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔