وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری کی چین کے سفیر سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے اس یقین ظاہر کیا ہے کہ چین کرونا وائرس سے جنم لینے والے چیلنج سے کامیابی سے نمٹ لے گا، چینی حکومت کے کرونا وائرس کے تدارک اور پاکستانی شہریوں کی حفاظت کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان میں چین کے سفیر یاو¿ …

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری نے اس یقین ظاہر کیا ہے کہ چین کرونا وائرس سے جنم لینے والے چیلنج سے کامیابی سے نمٹ لے گا، چینی حکومت کے کرونا وائرس کے تدارک اور پاکستانی شہریوں کی حفاظت کیلئے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان میں چین کے سفیر یاو¿ جنگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ مشیر صحت ڈاکٹر ظفر مرزا بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات کے دوران چین میں موجود پاکستانیوں کی صحت و سلامتی کے حوالے سے اہم امور اور چین کی جامعات میں موجود پاکستانی طلبہ کے تحفظ کے حوالے سے خصوصی بات چیت کی گئی اور چین کے شہر ووہان میں موجود پاکستانیوں کو خوراک سمیت دیگر فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز زلفی بخاری کی جانب سے ذاتی طور پر ووہان جانے اور وہاں موجود طلبہ و طالبات سمیت پاکستانیوں سے ملاقات پر اصرار کیاگیا۔ زلفی بخاری نے کہاکہ کرونا وائرس کے تدارک اور پاکستانی شہریوں کی حفاظت کیلئے چینی حکومت کے اقدامات قابل تحسین ہیں، پورا یقین ہے کہ چین کرونا وائرس سے جنم لینے والے چیلنج سے کامیابی سے نمٹ لے گا۔ انہوں نے کہاکہ قوم چین میں موجود بیٹے بیٹیوں کی سلامتی و تحفظ کیلئے فکر مند ہے، چاہتا ہوں کہ ذاتی طور پر چین خصوصاً ووہان جاو¿ں اور اپنے بہن بھائیوں سے ملوں۔ پاکستان میں چین کے سفیر کی جانب سے وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کو چین کا سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ چین کے سفیر نے کہاکہ چین میں موجود پاکستانی ہمارے مہمان ہیں جن کی حفاظت و دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں، اپنے پاکستانی بھائیوں کی نگہداشت میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان اور چین میں موجود پاکستانی شہریوں نے آزمائش کی اس گھڑی میں چینی قوم کا بھرپور ساتھ دیا، جامع اور خصوصی اقدامات کے باعث کرونا وائرس کیخلاف مدافعت میں کامیابی مل رہی ہے۔ یاو¿ جنگ نے کہا کہ قوی یقین ہے کہ جلد اس مشکل سے نجات پالیں گے اور حالات معمول کی جانب لوٹ جائیں گے، جلد وزیراعظم کے معاون خصوصی سمیت دیگر حکومتی زعماءکا چین میں خیر مقدم کریں گے۔