ہری پور۔ 10 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے کم عرصہ میں ملک سے لوڈ شیڈنگ، بجلی ٹرپنگ سمیت کنڈا کلچر کا خاتمہ کیا ہے، 85 ہزار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے 8 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا، بجلی چوری …
عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، حکومت نے لوڈ شیڈنگ اور کنڈا کلچر کا خاتمہ کر دیا ہے، عمر ایوب

مزید خبریں
ہری پور۔ 10 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر توانائی و قدرتی وسائل عمر ایوب خان نے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں، تحریک انصاف کی حکومت نے کم عرصہ میں ملک سے لوڈ شیڈنگ، بجلی ٹرپنگ سمیت کنڈا کلچر کا خاتمہ کیا ہے، 85 ہزار لوگوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے 8 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا، بجلی چوری کرنے والوں کی کوئی جنس نہیں ہوتی، چور چور ہوتا ہے اور وہ کسی رعایت کا مستحق نہیں ہوتا، تحریک انصاف کی حکومت ملک کی ترقی سمیت عام آدم کی خوشحالی چاہتی ہے۔ وہ گذشتہ روز جی ایس او ٹریننگ سنٹر صوبڑا سٹی میں گرین پاکستان کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر نے پودا لگا کر شجرکاری مہم 2020ءکا آغاز کیا۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی فیصل زمان جہازوں والا، چیف انجینئر بدر دین سولنگی، پرنسپل شعیب سمیت میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ سستی بجلی بنانا ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، گذشتہ حکومت نے مہنگی بجلی بنا کر عوام پر اضافی بوجھ ڈالا، 70 فیصد بجلی تیل سے بنائی جا رہی تھی جبکہ ہماری حکومت نے سستی بجلی بنانے کیلئے مختلف کمپنیوں سے معاہدے کئے ہیں جو پاکستان میں اپنے پلانٹ لگا کر سستی بجلی پیدا کریں گی جس سے غریب عوام کو سہولت میسر آئے گی۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ جی ایس او ٹریننگ سنٹر کو مزید فعال بنایا جائے گا اور اس کے جتنے بھی درپیش مسائل ہیں ان کو فوری طور پر حل کرنے سمیت 20 فیصد الاﺅنس بھی دیا جائے گا۔ پرنسپل شعیب نے وفاقی وزیر اور تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض اختر جاوید نے ادا کئے۔








