راولپنڈی۔ 10 فروری (اے پی پی) بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو بچوں اور دو خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں، پاک فوج کی بروقت جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ بھارتی فوج کے میجر سمیت متعدد فوجی زخمی اور چوکیاں تباہ ہو گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھارتی فوج نے سنبل گلی، جندوٹ، نکیال سیکٹر، جبر …
بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو بچوں اور دو خواتین سمیت 10 افراد زخمی، پاک فوج کی بروقت جوابی کارروائی، ایک بھارتی فوجی ہلاک، بھارتی فوج کے میجر سمیت متعدد فوجی زخمی اور چوکیاں تباہ ہو گئیں

مزید خبریں
راولپنڈی۔ 10 فروری (اے پی پی) بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے دو بچوں اور دو خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے ہیں، پاک فوج کی بروقت جوابی کارروائی میں ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ بھارتی فوج کے میجر سمیت متعدد فوجی زخمی اور چوکیاں تباہ ہو گئیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں بھارتی فوج نے سنبل گلی، جندوٹ، نکیال سیکٹر، جبر اور سندھارہ اور کوٹلی کے گاﺅں دبسی کی شہری آبادی کو بھاری گولہ بھاری کانشانہ بنایا، زخمی ہونے والے شہریوں کو مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ پاک فوج کی بروقت جوابی کارروائی سے ایک بھارتی فوجی ہلاک جبکہ میجر سمیت متعدد بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہو گئے، بھارتی فوج کی چوکیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔








