معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی ذوالفقار بخاری کے ہمراہ چین میں پاکستانی طلباءسے ویڈیو لنک پر گفتگو

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذوالفقار بخاری کے ہمراہ چین میں پاکستانی طلباءسے ویڈیو لنک پر گفتگو کی اور انہیں یقین دلایا کہ آپ کی تکلیف کا ہمیں احساس ہے، ہماری آج بھی چین کے سفیر کے ساتھ صوبہ ووہان میں مقیم طلباءکے تمام مسائل پر بات ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر آپ کی دیکھ …

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ذوالفقار بخاری کے ہمراہ چین میں پاکستانی طلباءسے ویڈیو لنک پر گفتگو کی اور انہیں یقین دلایا کہ آپ کی تکلیف کا ہمیں احساس ہے، ہماری آج بھی چین کے سفیر کے ساتھ صوبہ ووہان میں مقیم طلباءکے تمام مسائل پر بات ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر آپ کی دیکھ بھال اور آسانیاں پیدا کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، حکومت پاکستان، ہمارا سفارتخانہ اور چین کی حکومت آپ کو تنہاء نہیں چھوڑے گی۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ہمیں آپ لوگوں کی بڑی فکر ہے اور میں ذاتی طور پر پچھلے کئی دنوں سے صحیح طرح سو نہیں سکا تاہم صورت حال کا ہر پہلو سے بغور جائزہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے آپ کی دیکھ بھال کےلئے خصوصی ہدایت ہے، آپ کےلئے آسانیاں پیدا کرنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ حکومت پاکستان، ہمارا سفارتخانہ اور چین کی حکومت آپ کو تنہاء نہیں چھوڑے گی اورآپ کی فلاح اور ملک کے وسیع تر مفاد میں فیصلہ کریں گے۔ انہوں نے پاکستانی طلباءکو آگاہ کیا کہ موجودہ صورتحال کی لمحہ با لمحہ نگرانی کی جا رہی ہے، مناسب جانا تو طلباءکو وہاں سے نکالنے کےلئے ایک لمحہ تاخیر نہیں کریں گے۔ فی الحال چینی ضابطہ کے مطابق کوئی شخص صوبہ سے اندر باہر نہیں جا سکتا۔