وفاقی وزیر عمر ایوب خان سے گلوبل پاور سائنرجی تھائی لینڈ کے وفد کی ملاقات، توانائی کے شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی کا اظہار

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان سے گلوبل پاور سائنرجی تھائی لینڈ کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے توانائی کے شعبہ میں حالیہ پیشرفت کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سب مل …

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے توانائی و پٹرولیم عمر ایوب خان سے گلوبل پاور سائنرجی تھائی لینڈ کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔ وفاقی وزیر نے توانائی کے شعبہ میں حالیہ پیشرفت کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ جنریشن، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سب مل کر کاروباری اداروں کو 80 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا موقع فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابل تجدید توانائی پالیسی سے توانائی کے شعبہ میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسابقتی نیلامی کے عمل سے ہر قسم کی شفافیت یقینی بنانے میں مدد ملے گی اور قیمتوں میں کمی کی صورت میں بجلی کے صارفین کو سہولت بھی میسر آئے گی۔ وفد نے توانائی کے شعبہ کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور اس شعبہ میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔