سیالکوٹ 09فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت پنجاب میں قرضوں کی تقسیم کا آغاز کل (بدھ کو) سیالکوٹ سے کیا جائے گا ۔پیر کو سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں نے کہا کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے یوتھ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے، …
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار کی میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
سیالکوٹ 09فروری (اے پی پی) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت پنجاب میں قرضوں کی تقسیم کا آغاز کل (بدھ کو) سیالکوٹ سے کیا جائے گا ۔پیر کو سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے امور نوجواناں نے کہا کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے یوتھ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے، کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت سیالکوٹ سے بائیس ہزار سے زیادہ درخواستیں موصول ہوئیں جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن سے 77ہزار سے زیادہ درخواستوں پر کام جاری ہے اسی سلسلہ میں 12فروری کو اڑھائی سے تین ہزار نوجوانوں کا ٹیسٹ ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں معاون خصوصی نے کہا کہ ذخیرہ اندوز ی میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی ہوگی۔قبل ازیں ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کو ساڑھے چھ کروڑ روپے جرمانے کئے جا چکے ہیں۔ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بنائی گئی کمیٹی ذخیرہ اندوزی کے زمہ داروں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی۔کمیٹی کی ایک رپورٹ آچکی ہے جبکہ دوسری رپورٹ بھی آنے والی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ یونین کونسل کی سطح پردو ہزار کے قریب نئے یوٹیلیٹی سٹورز کھولے جائیں گے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ ہمیں مہنگائی کا علم ہے اور حکومت اس کو کنٹرول کرنے کے لئے بہترین اقدامات کررہی ہے۔ ان کا کہنا تھا عوام کو بھی کرپٹ عناصر کی نشاندہی کرنا ہوگی۔عوام بجلی چوری اور زخیرہ اندوزی کرنے والے عناصرکی نشاندہی کریں۔عثمان ڈار نے کہا کہ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں اختیارات کا نا جائز استعمال کیا جاتا ہے۔بینظیر انکم سپورٹ جیسا فلاحی پروگرام بھی اس کا نشانہ بن گیا۔مریم اورنگزیب کے شوگر ملز کی تلاشی کے مطالبہ کے جواب میں عثمان ڈار نے کہا کہ جو کوئی بھی شوگر ملوں کی تلاشی لینا چاہتا ہے لے سکتا ہے۔اسحاق ڈار ہو یا شریف خاندان انھوں نے لندن میں جائیداد یں بنائی ہوئی ہیں۔اسحاق ڈار کے گھر کو پناہ گاہ بنانا اچھا اقدام ہے وہ آکر مقدمات کا سامنا کریں۔








