اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے فریم ورک کے ذریعے بندرگاہوں کے انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ پیر کو عاصم سلیم باجوہ کے ٹویٹ کے مطابق انہوں نے وزیر برائے سمندری امور علی زیدی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون شعبوں پر تبادلہ خیال …
چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے فریم ورک کے ذریعے بندرگاہوں کے انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے,چیئرمین سی پیک اتھارٹی جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے فریم ورک کے ذریعے بندرگاہوں کے انفراسٹرکچر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ پیر کو عاصم سلیم باجوہ کے ٹویٹ کے مطابق انہوں نے وزیر برائے سمندری امور علی زیدی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعاون شعبوں پر تبادلہ خیال کیا اور سی پیک فریم ورک کے ذریعے سمندری/بندرگاہوں کے انفراسٹرکچر کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی ترقی کےلئے خوشحالی کا باعث بنے گا۔








