اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی سدرن گیس پائپ لائنز کمپنی اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن گیس پائپ لائنز کمپنی کے سسٹم میں شامل کرنے کیلئے درآمدی آر ایل این جی کی سیل پرائس میں …
اوگرا نے سوئی سدرن گیس پائپ لائنز کمپنی اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے سوئی سدرن گیس پائپ لائنز کمپنی اور سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کیلئے آر ایل این جی کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اس سلسلہ میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی سدرن گیس پائپ لائنز کمپنی کے سسٹم میں شامل کرنے کیلئے درآمدی آر ایل این جی کی سیل پرائس میں 0.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، یہ اضافہ فروری کیلئے ہے، اس طرح نئی قیمت 11.1943 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کیلئے درآمدی آر ایل این جی کی سیل پرائس میں 0.71 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، اس طرح ماہ فروری کیلئے نئی قیمت 11.1975 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔








