اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما احمد جواد نے کہا ہے کہ حکومت ہفتہ وار بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹورز میں سستے داموں پر معیاری اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہے اور اس حوالہ سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کر …
حکومت ہفتہ وار بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹورز میں سستے داموں پر معیاری اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہے، قیمتوں کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، پی ٹی آئی رہنما احمد جواد کی پی ٹی وی سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما احمد جواد نے کہا ہے کہ حکومت ہفتہ وار بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹورز میں سستے داموں پر معیاری اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہے اور اس حوالہ سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت بازاروں اور یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی کڑی نگرانی کر رہی ہے اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پیر کو پی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احمد جواد نے کہا کہ حکومت ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتوار بازاروں کی افادیت کی وجہ سے لوگوں کو سہولت دینے کیلئے ان کے دائرہ کار کو مزید توسیع دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اتواربازاروں میں معیاری اشیائے ضروریہ اور تازہ پھلوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں حکومت عام آدمی کو ریلیف دینے کیلئے پر عزم ہے اور اس حوالے سے تمام تر ضروری اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ احمد جواد نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان سماج دشمن عناصر کو ذخیرہ اندوزی کے ذریعے منڈیوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میںاضافہ کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اور صوبائی منتظمین سمیت تمام متعلقہ ادارے ایسے عناصر کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری رکھیں گے۔








