پاکستان براڈ کاسٹنگ کے زیراہتمام ”مودی کی بندوتوا پالیسی،کشمیر میں خون اور پاکستانی میڈیا کابھر پور مقابلہ کرنا“ کے عنوان سے تربیتی ورکشاپ شروع

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) پاکستان براڈ کاسٹنگ (پی بی سی) کے زیراہتمام صحافیوں بلخصوص سٹیٹ میڈیا کے لئے ”مودی کی بندوتوا پالیسی،کشمیر میں خون اور پاکستانی میڈیا کابھر پور مقابلہ کرنا“ کے عنوان سے 4روزہ تربیتی ورکشاپ شروع ہو گئی ہے۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصد بندواتو ڈیزائن اور مودی کی پالیسیوں کے خلاف حکومتی بیانیے کو فروغ دینا ہے، تربیتی ورکشاپ میں ان موضوعات پر ماہرین …

اسلام آباد ۔ 10 فروری (اے پی پی) پاکستان براڈ کاسٹنگ (پی بی سی) کے زیراہتمام صحافیوں بلخصوص سٹیٹ میڈیا کے لئے ”مودی کی بندوتوا پالیسی،کشمیر میں خون اور پاکستانی میڈیا کابھر پور مقابلہ کرنا“ کے عنوان سے 4روزہ تربیتی ورکشاپ شروع ہو گئی ہے۔ تربیتی ورکشاپ کا مقصد بندواتو ڈیزائن اور مودی کی پالیسیوں کے خلاف حکومتی بیانیے کو فروغ دینا ہے، تربیتی ورکشاپ میں ان موضوعات پر ماہرین لیکچرز دیںگے۔ منگل کو تربیتی ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں کشمیر میڈیا سروس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ تجمل السلام نے شرکاءکو بندواتوافلسفہ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہندواتو کا تصور ہندومذہب سے بلکل مختلف ہے، پہلے ہندوثقافت مسلط تھی اور اب اسے ہندواتو کو ہندو عقائد کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندواتو نظریہ فاشزم سے منسلک ہے اور یہ ہندو ثقافت کے تسلط کی پرزور حمایت کرتا ہے ،اس نظریہ کے مطابق مسلمان ہندوستان کا حصہ نہیں تھے بلکہ بیرونی عناصر ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہندواتو صرف موجودہ ہندوستان تک ہی نہیں بلکہ خطے پر بھی اثرات مرتب کررہا ہے، ہندو انتہا پسند تنظمیں بلخصوص راشٹریہ سویم سوک سنگھ(آر ایس ایس) اس تصور کی پیروی کر رہے ہیں ،اسی نظریہ پر کاربند رہنے کے لئے 32 تھینک ٹینک کام رہے ہیں ۔ انہوں نے اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستانی صحافیوں اور دیگر صحافتی اداروں کی صلاحیت کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا جس سے علاقائی سلامتی کو بہت بڑا خطرہ لاحق ہے ۔ پی بی اے کے پرنسپل محمد طارق چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ صحافیوں کو تنازعات سے متعلق امور کی تربیت فراہم کی جائے اور ان کو ایسے مشکل حالات سے نمٹنے کے لئے علم اور صلاحیت سے آراستہ کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہندوستانی میڈیا کے زریعے شروع ہونے والی مہمات صرف پراپیگنڈے پر مبنی ہیں ، اب وقت آگیا ہے کہ پاکستانی میڈیا بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کرنے اور اس کے پراپینگنڈے کو حقیقت کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے ۔ پی بی سی کے سابق کنٹرولر نیوز محمد ریاض الدین نے صحافیوں کو مختلف خبروں اور اصطلاحات کے بارے میں آگاہ کیا اور ان کی راہنمائی کی کہ خبروں کی وضاحت اور اداریوں میں موزوں اور بہترین الفاظ کا انتخاب کیا جائے ۔اس تربیت ورکشاپ میں خبروں کا مسودہ تیار کرنے، بندوستانی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال ، بین الاقوامی اور بھارتی میڈیا کوریج کے جواب میں مسودہ کی تیار کرنے کی تربیت دی جائے گی۔